وائرل اسٹوریز

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کی جھلکیاں سامنے آگئیں

دلچسپ مناظر نے فلم کی ریلیز کیلئے مداحوں میں مزید جوش و خروش پیدا کر دیا

Web Desk

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کی جھلکیاں سامنے آگئیں

دلچسپ مناظر نے فلم کی ریلیز کیلئے مداحوں میں مزید جوش و خروش پیدا کر دیا

بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے 'بگ باس 18' کی میزبانی مکمل کرنے کے بعد اپنی اگلی فلم "سکندر" پر توجہ مرکوز کر لی ہے، اداکار اس وقت اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال ہی میں ممبئی میں فلم کے لیے شوٹنگ کرتے نظر آئے۔

شائقین کی دلچسپی میں اضافہ کرتے ہوئے حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں فلم کی شوٹنگ کے دلچسپ مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، جس نے فلم کی ریلیز کے لیے مداحوں میں مزید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

ایک ویڈیو جسے سلمان کے ایک مداح نے پوسٹ کی ہے، اس میں سلمان خان کو اپنی فلم "سکندر" کے لیے شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں سلمان کے سخت گیر اور جاندار انداز کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

کلپ میں سلمان کو ایک ٹیکسی سے اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں ان کے ارد گرد مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جو سپر اسٹار کی جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

سلمان خان نیلی شرٹ اور ڈینم جینز پہنے ہوئے نظر آتے ہیں، ٹیکسی سے اترنے کے بعد انہیں لوگوں کی بھیڑ کے درمیان ایک جگہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں جوش و خروش صاف نظر آ رہا ہے، جہاں ایک مداح نے اپنی خوشی کو "واہ" کہہ کر مختصر انداز میں بیان کیا۔

سلمان خان کی اس فلم سے ریلیز سے پہلے ہی کافی دھوم مچا دی ہے اور آئی ایم ڈی بی کی 2025 کی موسٹ اوویٹڈ بھارتی فلموں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

سلمان خان کی "سکندر" عیدالفطر پر سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی، یہ فلم اے آر مروگادوس کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جو تامل اور ہندی فلموں جیسے "گھجنی"، "تھوپکی"، "ہالیڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی" اور "سرکار" کے لیے مشہور ہیں۔

فلم میں کاجل اگروال اور راشمیکا مندانا بھی شامل ہیں، کہا جا رہا ہے کہ سلمان اس پروجیکٹ میں ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے، فلم کو ساجد ناڈیا والا کے بینر"ناڈیا والا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ" کی پیشکش میں بنایا جا رہا ہے۔

فلم کا ٹیزر اس سال کے شروع میں ریلیز ہوا تھا، ایک منٹ اور 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں سلمان کی "سکندر" کو ایک ایسے کمرے میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے جو ہتھیاروں اور سامورائی کے لباس میں ملبوس لوگوں سے بھرا ہوا ہے، تاہم وہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ جانتا ہو کہ وہ ایک جال میں پھنس چکا ہے، کیونکہ وہ کہتا ہے "سنا ہے کہ بہت سارے لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میری مڑنے کی دیر ہے"۔

تازہ ترین