بالی ووڈ

وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

ٹریلر دیکھ کر مداح پُرامید ہیں کہ یہ وکی کوشل کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی

Web Desk

وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

ٹریلر دیکھ کر مداح پُرامید ہیں کہ یہ وکی کوشل کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی

وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ‘چھاوا‘ کی ریلیز  ڈیٹ جاری
وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ‘چھاوا‘ کی ریلیز ڈیٹ جاری

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو  اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ رشمیکا مندانا کی موسٹ اوویٹڈ فلم ‘چھاوا ‘ کے میکرز نے فلم کا شاندار  ٹریلر مداحوں کیلئے ریلیز کردیا۔

 بالی وڈ کی موسٹ اویٹڈ فلم ‘چھاوا‘ میں اداکار وکی کوشل کے مدِ مقابل دلکش اداکارہ رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی  فلم کی ہدایتکاری کے فرائض معروف فلمساز لکشمن اتیکر نے ادا کیے ہیں۔

میکرز کی جانب سے حال ہی میں فلم 'چھاوا' کا ٹریلر ریلیز  کیا گیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔

بات کی جائے فلم 'چھاوا' کے ٹریلر کی تو فلم میں  چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کے سفر کی ایک جھلک دیکھنے کو  ملتی ہے جب انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے انتقال کے بعد شاہی تخت سنبھالا تھا۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھا جائے تو چھترپتی سبھاجی مہاراج کے کردار میں وکی کوشل شیر کی طرح نظر آرہے ہیں جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ فلم وکی کوشل کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔ 

فلم میں وکی رشمیکا مندنا وکی کوشل کی اہلیہ جبکہ اداکار  اکشے کھنہ فلم کے ولن مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آرہے ہیں ۔

 ٹریلر کے بیک گراؤنڈ میں دل موہ لینے والی میوزک کمپوزیشنز کو بھی سنا جاسکتا ہے جنہیں مایہ ناز میوزیک ڈائریکٹر  اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ رشمیکا مندانا، اکشے کھنہ اور وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' رواں سال 14 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین