کولڈ پلے احمدآباد کنسرٹ، مداح کس گلوکار سے اوپننگ کے خواہاں؟
مداحوں نے اپنی رائے کا اظہار کردیا

بھارتی گلوکارہ جسلین روئل نے حال ہی میں ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں گلوکار کرس مارٹن کے ہمراہ عالمی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ کا آغاز کرنے والی پہلی ہندوستانی فنکارہ کے طور پر تاریخ رقم کی۔
تاہم خود ساختہ گلوکارہ اور انڈین آئیڈیل کی رنر اپ جسلین روئل کی جانب سے کولڈ پلے کی اوپننگ میں ان کی آؤٹ آف ٹیون گلوکاری تنقید کا نشانہ بن گئی۔
جسلین روئل کی جانب سے کولڈ پلے کنسرٹ کی نامناسب اوپننگ نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی میوزک انڈسٹری کی امیج خراب کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے احمد آباد کنسرٹ کی اوپننگ میں کولڈ پلے سے ارجیت سنگھ کو مدعو کرنے کی درخواست کردی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں ایکس پر ایک سروے کیا گیا جس میں صارفین سے پوچھا گیا کہ ان کے مطابق کولڈ پلے کے احمد آباد کنسرٹ میں افتتاحی گلوکار کون ہونا چاہیے؟
سروے میں سوشل میڈیا صارفین کو 4 آپشنز دیے گئے جن میں گلوکار اے آر رحمان، سنیدھی چوہان، اریجیت سنگھ، اور جسلین روئل کے نام شامل تھے۔
گلوکارہ جسلین روئل کی جانب سے حال ہی میں کولڈ پلے کنسرٹ میں کی جانے والی بے سری گلوکاری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت کی انٹرنیشل امیج بحال کرنے کیلئے ارجیت سنگھ کا انتخاب کیا گیا۔
واضح رہے کہ کولڈ پلے فی الحال بھارت میں ہے اور ممبئی میں ان کے تین کنسرٹ 18، 19 اور 21 جنوری کو منعقد ہوئے تھے جس میں بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات جیسے شریا گھوشال، سوہانا خان، پرنوتن بہل، اور دیگر کئی ستاروں نے شرکت کی۔
ممبئی بعدعالمی شہرت یافتہ بینڈ کولڈ پلے 26 جنوری کو احمد آباد، گجرات کا رخ کرے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 15 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 20 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا کارٹون ورژن کب ریلیز ہوگا؟