انفوٹینمنٹ

اکشے نے سلمان کیساتھ گھاس سے بنی اسکرٹس میں رقص کا دلچسپ قصہ سُنادیا

دونوں اداکار فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں ساتھ نظر آئے تھے

Web Desk

اکشے نے سلمان کیساتھ گھاس سے بنی اسکرٹس میں رقص کا دلچسپ قصہ سُنادیا

دونوں اداکار فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں ساتھ نظر آئے تھے

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

اکشے کمار اور سلمان خان بالی وڈ کے دو بڑے نام ہیں جنہوں نے تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کو محظوظ کیا ہے اور ساتھ میں اپنی شہرت کو برقرار رکھا ہے ۔

حال ہی میں 19 جنوری 2025 کو اکشے کمار سلمان خان کے شو "بگ باس 18" کے سیٹ پر گئے اور سلمان کے ساتھ شوٹنگ کیے بغیر واپس چلے گئے، جس سے ہلچل مچ گئی، اس دوران اکشے کمار نے ایک نئے انٹرویو میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو یاد کیا۔

اکشے کمار اور سلمان خان کا آپس میں خوشگوار تعلق ہے لیکن وہ صرف چند فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان کی سب سے کامیاب فلم "مجھ سے شادی کروگی" ہے، جسے مداح آج بھی یاد کرتے ہیں۔

اکشے کمار نے انٹرویو میں شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ قصہ سنانا جب انہیں گھاس سے بنی اسکرٹس پہننے کو کہا گیا تھا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹائٹل ٹریک کی شوٹنگ ماریشس میں کی گئی تھی، گانے کے ایک سین میں ان دونوں کو منفرد اسکرٹس پہننے کی ضرورت تھی۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ انہیں پہننے کے لیے زیادہ پرجوش نہیں تھے اور سلمان خان اسے پہننے پر خوش نظر آرہے تھے۔

گھاس سے بنی اسکرٹس پہننے پر ناخوش ہونے کے باوجود اکشے کمار نے تسلیم کیا کہ سلمان خان کے ساتھ اس سین اور پوری فلم میں کام کرنا ان کے لیے بہت مزے کا تجربہ تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں ایک دوسرے کو چھیڑتے تھے اور کافی لطف اندوز ہوتے تھے۔

اکشے کمار کی کام کرنے کی اخلاقیات بالی وڈ میں مشہور ہیں اور ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ صبح جلدی کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

دوسری طرف سلمان خان اپنا دن دیر سے شروع کرتے ہیں اور رات تک شوٹنگ کرتے ہیں، اس کے باوجود "کھلاڑی" اداکار نے اسی انٹرویو میں ذکر کیا کہ انہوں نے اس فلم کو تیزی سے 32 دنوں میں مکمل کر لیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ صبح 7 بجے شوٹنگ شروع کرتے تھے اور سلمان خان دن 11 بجے آتے تھے، وہ ان کے آنے کے بعد ایک ساتھ اپنے سین شوٹ کرتے اور پھر اکشے چلے جاتے، بعد میں سلمان خان رات دیر تک شوٹنگ کرتے رہتے تھے۔

اکشے کمار 'بگ باس 18' کے سیٹ پر اپنی فلم کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے، لیکن سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کیے بغیر چلے گئے۔

ہندستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکار وقت پر شوٹنگ کے لیے پہنچے لیکن "ٹائیگر 3" کے اداکار ایک گھنٹہ لیٹ تھے، اس لیے اکشے کمار اپنے دیگر کام کی مصروفیات کی وجہ سے چلے گئے۔ 

اس خبر نے مداحوں اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ بعد میں اکشے نے میڈیا سے بات چیت میں وضاحت کی کہ سلمان لیٹ نہیں تھے بلکہ انہیں کہیں جانا تھا اور سلمان کے کچھ ذاتی کام تھے، انہوں نے سلمان سے فون پر بات کی اور پھر چلے گئے۔

تازہ ترین