انفوٹینمنٹ
نئے سبسکرائبرز کی بھرمار، نیٹ فلکس کا فیس بڑھانے کا فیصلہ
پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں
نئے سبسکرائبرز کی بھرمار، نیٹ فلکس کا فیس بڑھانے کا فیصلہ
پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں
معروف آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے سال 2024ء کے اختتام تک اپنے ایک کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرز کے اضافے کے بعد متعدد ممالک میں اپنی سبسکرپشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور پرتگال میں نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس بڑھا دی جائے گی۔
دیگر ممالک میں بھی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس میں اضافہ سے متعلق سوال کے جواب میں انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ 'فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے'۔
حال ہی میں معروف ساؤتھ کورین ویب سیریز 'اسکوئیڈ گیمز' کا سیکوئل ریلیز ہونے کے بعد نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں توقع سے بڑھ کر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'ہم کبھی کبھار اپنے سبسکرائبرز سے کچھ زیادہ ادائیگی کرنے کے لیے کہتے ہیں تاکہ ہم نیٹ فلکس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کر سکیں'۔
سال 2024 کے اختتام تک نیٹ فلکس کے مجموعی سبسکرائبر کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ چکی تھی، کمپنی کو نومبر، دسمبر تک سبسکرائبرز کی تعداد میں 90، 95 لاکھ تک اضافے کی توقع تھی لیکن توقع کے برعکس سال 2024 کے اختتام یہ تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرز تک جا پہنچی۔
واضح رہے کہ پاکستان دُنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں۔
پاکستان میں نیٹ فلکس کے بیسک پیکج کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 450 روپے، اسٹینڈرڈ پیکج کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 800 روپے جبکہ پریمیئم پیکج کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 1100 روپے ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Newsom announces Super Bowl Sunday as ‘Bad Bunny Day’ in California
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer



