فلم / ٹی وی

امیتابھ بچن نے اداکاری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا کیوں سوچا؟

میں نے تہیہ کرلیا تھا کہ مجھے یہی کام کرنا ہوگا، امیتابھ بچن

Web Desk

امیتابھ بچن نے اداکاری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا کیوں سوچا؟

میں نے تہیہ کرلیا تھا کہ مجھے یہی کام کرنا ہوگا، امیتابھ بچن

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے شو ‘کون بنے گا کروڑپتی ‘میں فلم انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں اور اپنی فلم ’زنجیر‘ کے بارے میں بات کی۔

شو کے دوران بگ بی نے یاد کیا کہ کس طرح خواتین راجیش کھنہ کے سحر میں مبتلا تھیں، جو اس وقت سپر اسٹار تھے اور جب امیتابھ فلمی دنیا میں اپنا کیریئر شروع کر رہے تھے۔

فلم 'زنجیر' کے لیے راجیش کھنہ پہلا انتخاب تھے، اسی گفتگو میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ راجیش کھنہ کا اپنے مداحوں پر کیا اثر تھا، انہوں نے شیئر کیا کہ خواتین راجیش کھنہ کی گاڑی کے ٹائروں کی مٹی لے کر اپنے ماتھے پر لگاتی تھیں جیسے یہ کوئی برکت ہو۔

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ ان کی موجودگی اتنی طاقتور تھی کہ جب وہ آتے تھے تو خواتین ان کی گاڑی کے ٹائروں کی مٹی لے کر اپنے ماتھے پر لگاتی تھیں، میں ایک نامعلوم شخص تھا لیکن پھر سلیم خان اور جاوید اختر مجھ سے ملنے آئے اور مجھے کہانی پیش کی، مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے یہ کردار ملے گا لیکن مل گیا اور یوں میں نے ’زنجیر‘ حاصل کی۔

اسی دوران امیتابھ بچب نے دل کھول کر بتایا کہ کس طرح ابتدائی دنوں میں ان کی فلموں کی ناکامی نے انہیں دل شکستہ کر دیا تھا۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا سوچا تھا، تاہم ان کا نصیب بدلا اور لیجنڈری رائٹنگ جوڑی سلیم جاوید نے انہیں ’زنجیر‘ کے لیے چن لیا جس نے ان کے کیریئر کا رخ موڑ دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں کولکتہ میں کام کرتا تھا اور صرف 400-500 روپے ماہانہ کماتا تھا لیکن جب میں ممبئی آیا تو میں نے تہیہ کیا کہ مجھے یہ کام کرنا ہی ہوگا، میں نے سوچا اگر فلموں میں کام نہیں ملا تو میں ٹیکسی چلاؤں گا، میں نے اس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کر لیا تھا۔

تازہ ترین