بالی ووڈ

وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف

فلم اگلے ماہ 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی

Web Desk

وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف

فلم اگلے ماہ 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی

کافی عرصے سے ایکشن فلم کرنا چاہتا تھا، وکی کوشال
کافی عرصے سے ایکشن فلم کرنا چاہتا تھا، وکی کوشال

بالی وڈ کے ممتاز اداکار وکی کوشل اپنی نئی فلم ’چھاوا‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں، یہ تاریخی ڈرامہ فلم وکی کوشل کو 'چھترپتی شھمباجی مہاراج' کے کردار میں پیش کرے گی۔

حال ہی میں ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار وکی کوشل نے اس تاریخی کردار کو نبھانے کے لیے اپنی تیاریوں کے بارے میں بات کی۔

وکی کوشل نے اعتراف کیا کہ وہ کافی عرصے سے ایک ایکشن فلم کرنا چاہتے تھے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے کردار کے لیے 25 کلو وزن بڑھایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے کردار کے لیے سخت محنت کی،ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے لیے انہیں باقاعدہ ایکشن کی تربیت کرنی پڑی اور مہینوں تک ایکشن سیکوئنسز کی مشق کرنی پڑی۔ ایکشن کوریوگرافر پرویز سر اور ان کی ٹیم نے ہمیں بے حد سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیزر میں آپ نے جو ایکشن سین دیکھا، وہ شدید دھوپ میں شوٹ کیا گیا تھا، جہاں تقریباً 2,000 لوگ شامل تھی، جن میں تقریباً 500 اسٹنٹ مین بھی تھے، یہ سین رمضان کے مہینے میں شوٹ کیا گیا تھا اور بہت سے اسٹنٹ مین روزے سے تھے۔

یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے شھمباجی مہاراج کی بہادری کو بیان کرتی ہے اور دکھاتی ہے کہ وہ کس طرح دنیا کے چار عظیم قدرتی عناصر زمین، آگ، پانی اور ہوا کی قوتوں کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

فلم میں آشوتوش رانا، دیویا دتہ، نیل بھوپالم، سنتوش جوےکر اور پردیپ راوت جیسے اہم اداکاروں نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے اور 'چھاوا' کو میڈاک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

بات کی جائے فلم 'چھاوا' کے ٹریلر کی تو فلم میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کے سفر کی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے جب انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے انتقال کے بعد شاہی تخت سنبھالا تھا۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھا جائے تو چھترپتی سبھاجی مہاراج کے کردار میں وکی کوشل شیر کی طرح نظر آرہے ہیں جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ فلم وکی کوشل کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔

فلم میں وکی رشمیکا مندنا وکی کوشل کی اہلیہ جبکہ اداکار اکشے کھنہ فلم کے ولن مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آرہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اداکارہ رشمیکا مندانا، اکشے کھنہ اور وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' رواں سال 14 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین