کیمیکل بھری مہندی کی نشانیاں کیا؟

مہندی درحقیقت ایک پودے کے پتوں کو پیس کر بنایا جانے والا پیسٹ یا پاؤڈر کو کہتے ہیں جس کو پانی میں گھول کر کچھ دیر تک جلد پر لگانے سے جلد پر ایک خوبصورت سرخ رنگ نمودار ہوتا ہے جو کہ کم از کم دو ہفتوں تک رہتا ہے۔
اس رنگ کے ساتھ ایک مسحورکن خوشبو بھی ہوتی ہے جو کہ رنگ کے ساتھ ہی رہتی ہے۔ یہ ہر طرح کے مضر اثرات سے پاک ہوتی ہے، بلکہ اس کے استعمال کے کئی فوائد ضرور ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ مہندی کے رنگ کو بڑھانے کے لیے اس کے اندر مختلف اشیا جیسے کافی یا چائے کی پتی وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے بغیر کسی مضر اثر کے اس کے رنگ کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ میں اس وقت مہندی کے نام پر کون مہندیاں جو فروخت کی جا رہی ہیں، ان کے حوالے سے یہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان میں اصل مہندی کے علاوہ سب کچھ موجود ہے۔
جلد رنگنے کے حصول کے لیے لوگوں نے اصل مہندی کے بجائے مختلف کیمیکل کو ملا کر مہندی کا نام دے دیا ہے جوکہ لگنے کے بعد فوری طور پر تیز رنگ تو لے آئيں گی مگر جیسے جیسے ان کا رنگ اترتا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کھال بھی اترتی جاتی ہے۔
معروف ماہر جلد کے مطابق کیمیکل سے بھرپور اس مصنوعی مہندی سے جلد پر اکثر الرجی شروع ہو جاتی ہے جس سے جلد پر چھالے بنتے ہیں یا پھر ایسے نشان بن جاتے ہیں جو جلد کو جھلسا کر رکھ دیتے ہیں۔ جیسے کہ پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ اس جعلی مہندی میں اصل مہندی ہی نہیں ہوتی، باقی کیمیکل ہوتے ہیں۔
تیز اور جلد رنگ حاصل کرنے کے لیے اس میں جو کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں، ان کے حوالے سے کراچی یونی ورسٹی میں ڈاکٹر نصیر الدین خان ہیڈ آف سینٹرلائزڈ سائنس لیبارٹری نے تقریباً آٹھ سے دس بازار میں موجود نمونوں کے جائزے کے بعد جو اجزاء بتائے ہیں، وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔ گیسولین، کیروسین مائع، پینٹ میں استعمال ہونے والی وارنش، بینزین، پی پی ڈی (بالوں کو ڈائی کرنے والا کیمیکل)۔
بالوں کے رنگنے والے اس کیمکل کے حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ اس کو کھوپڑی پر لگانے میں احتیاط کریں مگر اس کو جب نقلی مہندی میں شامل کیا جاتا ہے تو اس سے رنگ تو فوری طور پر آجاتا ہے مگر جلد پر سخت مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ ویسے تو نقلی مہندی کی سب سے بڑی نشانی اس کا تیز اور فوری طور پر رنگ دینا ہے لیکن اس کے لیے اس کو جلد پر لگانا پڑتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اس وجہ سے ہم آپ کو ایسی ترکیب بتائيں گے جس کے ذریعے آپ اس مہندی کو فوری طور پر جلد پر لگائے بغیر شناخت کر سکیں گے۔
کون جس کے ساتھ فوری رنگ کا دعویٰ ہو، اس کو صرف چند لمحوں تک اپنے ناک کے قریب لے کر جائيں، اس میں سے اصلی حنا کی بھینی بھینی خوشبو کے بجائے کمیکل کی تیز اور چبھتی ہوئی بو اس بات کی نشانی ہے کہ یہ جعلی ہے۔
اس کو خریدنے سے گریز کریں۔ اگر اس کو لگانے کے بعد جلد پر جلن ہونا شروع ہو جائے تو فوری طور پر اس کو دھولینا چاہیے اور اگر اس کے باوجود بھی جلد پر جلد اور خارش جاری رہے تو فوری ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔
اس کے علاوہ بعض لوگوں کے اندر یہ لگاتے ہی الرجی نہیں ہوتی ہے مگر جیسے جیسے کمیکل جلد کے اندر تک اترتے جاتے ہیں تو اس کے سبب کچھ گھنٹوں کے بعد چھالوں کی صورت میں جلد پر ابھرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس صورت میں بھی فوری طور پر جلد کے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 21 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 49 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 55 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا