انفوٹینمنٹ

دیامرزا نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرکے خوشگواریادیں تازہ کردیں

دیا مرزا نے 2000 میں مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتا تھا

Web Desk

دیامرزا نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرکے خوشگواریادیں تازہ کردیں

دیا مرزا نے 2000 میں مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتا تھا

دیا مرزا کے ساتھ پریانکا چوپڑا، لارا دتہ بھی تھیں
دیا مرزا کے ساتھ پریانکا چوپڑا، لارا دتہ بھی تھیں 

دیا مرزا ایک مشہور بھارتی اداکارہ ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے شاندار کام اور خوبصورتی کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

وہ 9 دسمبر 1981 کو حیدرآباد بھارت میں پیدا ہوئیں، دیا مرزا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2000 میں مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتا، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

دیا مرزا نے 2001 میں فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، جو آج بھی ایک کلاسک رومانوی فلم کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘، ’پری نیتا‘، ’لگے رہو منا بھائی‘، ’سلام ممبئی‘، اور ’تھپڑ‘شامل ہیں۔


دیامرزا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی یادوں کو تازہ کیا اور اپنے مداحوں کو ایک سرپرائز دیا اورمس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتنے کے 25 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ، پریانکا چوپڑا اور لارا دتہ نظر آرہی ہیں۔

دیا مرزا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تین تصاویر شیئر کیں، پہلی تصویر میں سشمیتا سین، ایشوریا رائے، پریانکا چوپڑا، لارا دتہ، یکتا موکھے، ڈیانا ہیڈن اور دیا مرزا خود نظر آ رہی ہیں۔

یہ تصویر 15 جنوری 2000 کو منعقد ہونے والے مس انڈیا مقابلے کے عظیم الشان ایونٹ کی ہے، جہاں خوبصورتی کے مقابلے جیتنے والی مختلف حسینائیں نظر آئیں۔

دوسری تصویر میں پریانکا چوپڑا، لارا دتہ اور دیا مرزا ہیں، جس میں دیا لارا کے گال پر بوسہ دیتی نظر آ رہی ہیں۔

تیسری تصویر، جو دل کو چھو لینے والی ہے، شاہ رخ خان کے ساتھ ہے۔ یہ سپر اسٹار، جو جج کے طور پر اس مقابلے میں جوہی چاولہ اور دیگرمہمانوں کے ساتھ شامل تھے، پریانکا چوپڑا، لارا دتہ اور دیا مرزا کے ساتھ اسٹیج کے پیچھے تصویر میں نظر آ رہے ہیں۔

دیا مرزا نے انسٹاگرام پوسٹ میں اس شام کےاہم لمحات کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں، دیا مرزا نے کیپشن میں لکھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہمارے جیتنے کے فوراً بعد فوٹوشوٹ اسٹیج کے پیچھے ہوا، میں ایک مکمل حیرت زدہ لڑکی تھی، جو شاہ رخ خان کو دل سے پسند کرتی تھی، یہ ایک حیرت انگیز لمحہ تھا۔

دیا مرزا نے مزید لکھا کہ وقت پر لگا کر اڑ گیا، ہم میں سے ہر ایک نے اپنے وقت کو دنیا میں سمجھنے اور سنوارنے کا اپنا راستہ تلاش کیا ہے، ہم نے کچھ لوگوں کو کھو دیا ہے جو اس زندگی کے اہم لمحے کا حصہ تھے لیکن ان کے اثرات اور نقوش نے یقیناً ہماری زندگیوں کو تشکیل دیا ہے۔

دیا مرزا نے کہا کہ اس زبردست تبدیلی کو 25 سال ہو گئے ہیں اور میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔

دیا مرزا نے لارا دتہ اور پریانکا چوپڑا کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ میں آپ دونوں سے محبت کرتی ہوں اور آپ کی عزت کرتی ہوں، ہم نے اس سال تینوں بین الاقوامی ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی۔

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام