پاکستان

بلاول بھٹو کے وزن میں کمی کی وجہ کوئی بیماری؟

Web Desk

بلاول بھٹو کے وزن میں کمی کی وجہ کوئی بیماری؟

بلاول بھٹو کے وزن میں کمی کی وجہ کوئی بیماری؟

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اچانک وزن میں کمی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات  سامنے آگئیں۔

بلاول ہاؤس کے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے صحافی امتیاز چانڈیو نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پوسٹ میں  بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کو حال ہی میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ انسولین استعمال کر رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی پی کا وزن کم ہونے کی وجہ انسولین کا استعمال ہے۔

صحافی نے  چیئرمین پی پی پی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’بلاول بھٹو صاحب نے خود سے وزن نہیں کم کیا بلکہ ان کو ذیابیطس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا وزن انسولین کے استعمال کی وجہ سے کم ہوا ہے۔ اللہ ان کو صحت مند رکھے۔‘

بلاول بھٹو کے وزن میں کمی کی وجہ کوئی بیماری؟

خیال رہے کہ ذیابیطس ایک طویل المدتی بیماری ہے جو خون میں شکر (گلوکوز) کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ذیابیطس کی دو اہم اقسام ہیں: ٹائپ 1 ذیابیطس اور ٹائپ 2 ذیابیطس۔ ٹائپ 2 ذیابیطس ٹائپ 1 کے مقابلے میں کہیں زیادہ عام ہے۔

وسیم اکرم، فواد خان، زیبا بختیار و دیگر نوجوانی سے ہی اس مرض کا کامیابی سے مقابلہ کررہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کے دوران لی گئی ایک تصویر چیئرمین پی پی پی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

اس تصویر کو دیکھنے والوں نے انکی جسمانی تبدیلی کو نوٹ کیا اور ان کی فٹنس کی بھرپور تعریف کی تھی۔

 بلاول کی وزن میں کمی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی تھی، اور کچھ لوگوں نے ان کا موازنہ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سے کیا تھا۔

ایک ایکس صارف نے بلاول کی ایک تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ بلاول نے اتنا وزن کم کیا۔ مستقبل کے وزیراعظم بلاول بھٹو رنبیر کپور سے واقعی زیادہ حسین لگ رہے ہیں۔‘

کچھ صارفین کا خیال تھا کہ بلاول نے ایسی جسمانی تبدیلی حاصل کرنے کے لیے سرجری کرائی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ ‘ذیابیطس سے اتنی جلدی وزن کم نہیں ہوتا،  کوئی سرجری کرائی ہو گی، جس میں معدے کا سائز کم کیا جاتا ہے، اور اس سے بہت جلد وزن کم ہو جاتا ہے۔