سارا علی خان اور ویر پہاڑیا کا ماضی کا افیئر بے نقاب
ماضی کی تصاویر تمام راز فاش کرگئی
اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس’ کے ریلیز ہوتے ہی بالی وڈ کے ڈیبیو اداکار ویر پہاڑیا اور سارا علی خان کے ماضی کے افیئرز بھی بے نقاب ہوگئے۔
بزنس ٹائیکون سنجے پہاڑیا اور سوبو فلمز کی مالک اسمرتی شندے کے بیٹے ویر پہاڑیا نے ’اسکائی فورس’ کے ذریعے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا ہے جو مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے بھی ہیں۔
اور اس فلم میں انکے ساتھ ویر کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں، ابھی اس فلم کی ریلیز ہوئی ہی تھی کہ سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ان لوو برڈز کے ماضی کے افیئر نے چند تصاویر کیساتھ سر اٹھالیا۔
ایک وقت تھا کہ جب سارا علی خان اپنے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا کیساتھ قریبی تعلق میں تھیں اس دوران انکی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں جس میں انہیں ان دونوں کو گھومتے پھرتے اور ایک ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتے دیکھا گیا۔
اور شاید یہی وہ لمحات تھے جس میں ان دونوں کی کیمسٹری اور ان کی قربتیں ہر دیکھنے والوں کو محسوس ہوئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویر پہاڑیا اور سارہ علی خان کی محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب دونوں دھیرُوبھائی امبانی اسکول میں زیر تعلیم تھے۔
ماضی میں کیمرے میں قید ہونے والی ان تصاویر میں سارہ اور ویر نہایت پیار بھرے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک تصویر میں، سارہ اور ویر کے ساتھ سارہ کے بھائی، ابراہیم بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور تصویر میں، ویر کو سارہ کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی تعلق اور رومانوی جھلکیوں کو دیکھتے ہوئے جب سارہ علی خان مشہور سیلیبریٹی چیٹ شو ’کافی ود کرن’ میں جھانوی کپور کے ساتھ شریک ہوئیں، تو کرن جوہر نے اداکارہ کی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ جھانوی اور سارہ نے ایک وقت میں مشہور بھائیوں کو ڈیٹ کیا تھا۔
کرن جوہر نے سارہ اور ویر کے تعلق پر تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ،’مجھے یاد ہے کہ آپ دونوں نے ایک وقت میں دو بھائیوں کو ڈیٹ کیا تھا۔ اور ہمارے درمیان ایک چیز مشترک یہ ہے کہ وہ دونوں میرے بلڈنگ میں رہتے تھے۔’
اس وقت کرن کا اشارہ جھانوی کیلئے شیکھر پہاڑیا اور سارہ کیلئے ویر پہاڑیا کی جانب تھا۔
اور پھر وہ وقت بھی دور نہیں تھا جب سارہ نے خود ویر سے اپنے تعلق کا اعتراف کیا لیکن جلد ہی یہ جوڑا نہ معلوم وجوہات کی بنا پر علیحدہ ہوگیا۔
اسکائی فورس میں ویر کا سارہ کیساتھ کام کا تجربہ:
ماضی کے ان لوو بڑد کو اب مداح ایک ساتھ اسکائی فورس میں اداکاری کے جوہر بکھیرتے دیکھ رہے ہیں ، سارہ کیساتھ کام کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویر پہاڑیا کا کہنا تھا ،’ سارہ ایک بہت ہی محنتی اداکارہ ہیں، اور انہوں نے اس کردار کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔
ویر کے مطابق اُنہیں واقعی اپنے آپ کو بطور پرفارمر ثابت کرنا تھا۔ اور اُنہوں نے بہت محنت سے، بہت شِدت سے کام کیا ہے۔ اُنہوں نے مجھے بھی بہت کچھ سکھایا کیونکہ اُنہیں انڈسٹری میں کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ تو میں واقعی میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنی پہلی فلم میں ایسی کو-اسٹار ملی۔’


