فلم / ٹی وی

آرمادھون، اکشے اور اننیا کی فلم ’کیسری 2‘ سے متعلق نئے اعلان پر مداح مایوس

فلم 14 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی جس کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے تھے

Web Desk

آرمادھون، اکشے اور اننیا کی فلم ’کیسری 2‘ سے متعلق نئے اعلان پر مداح مایوس

فلم 14 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی جس کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے تھے

اننیا پانڈے اکشے اور آر مادھون کے ہمراہ اسکرین شیئر کرنے کو تیار
اننیا پانڈے اکشے اور آر مادھون کے ہمراہ اسکرین شیئر کرنے کو تیار

بالی وڈ کے خوبرو اداکار اکشے کمار، اننیا پانڈے اور آر مادھاون ’جلیانوالہ باغ‘ کے قتل عام کے تناظر میں بھارتی وکیل سی سنکرن نائر کی بائیوپک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

دھرما پروڈکشن کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق فلم کا  نام ‘کیسری چیپٹر 2‘  رکھا گیا ہے۔

فلم سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کیسری‘ کا اگلا حصہ ہے، فلم میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ  اکشے کمار نے  بہادر سپاہی حوالدار ایشر سنگھ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق یہ فلم 14 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی جسکا شائقین بےصبری سے انتظار کررہے تھے۔

تاہم فلم کی ریلیز سے متعلق نئے اعلان نے مداحوں کو مایوس کردیا جسکے مطابق فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پشپا پلت اور راگھو پلت کی کتاب ‘دی کیس ڈٹ شوک دی ایمپائر‘ پر بننے والی  اکشے اننیا اور آر مادھون اسٹارر فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ جو 14 مارچ 2025 کو ریلیز ہونے والی تھی، ریلیز ڈیٹ ملتوی ہونے کے بعد فلم اپریل 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں اداکار  اکشے کمار  معروف بھارتی وکیل سی سنکرن کا کردار ادا کریں گے جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ اننیا پانڈے ان کی اسسٹنٹ کا کردار نبھائیں گی تاہم  دونوں کے درمیان کوئی رومانوی کیمسٹری نہیں ہوگی۔

فلم ’کیسری چیپٹر 2‘  کی کہانی کی بات کی جائے تو فلم مکمل طور پر جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے تاریخی واقعہ کے گرد گھومتی ہے جس کی ہدایت کاری کرن سنگھ تیاگی کریں گے۔ 

فلم کو دھرما پروڈکشن، کیپ آف گڈ فلمز، اور لیو میڈیا کلیکٹو کے بینر تلے تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ معروف فلم میکر  کرن جوہر کی جانب سے اکشے کمار کو سر چیتور سنکرن نائر کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ میں کاسٹ کرنے کی خبریں دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اعلان کے کمنٹ سیکشن میں مداح  پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے  اکشے کمار کو فلم کے لیے پرفیکٹ انتخاب کہتے نظر آرہے تھے۔

تازہ ترین