بالی ووڈ

فلم ’ایمرجنسی’ میں سنجے گاندھی کا کردار کس شخصیت نے نبھایا؟

ملیے ویشاک نائر سے جو اب ایک کاروباری خاتون سے شادی شدہ ہیں

Web Desk

فلم ’ایمرجنسی’ میں سنجے گاندھی کا کردار کس شخصیت نے نبھایا؟

ملیے ویشاک نائر سے جو اب ایک کاروباری خاتون سے شادی شدہ ہیں

ملیے ویشاک نائر سے  جو اب ایک کاروباری خاتون سے شادی شدہ ہیں
ملیے ویشاک نائر سے جو اب ایک کاروباری خاتون سے شادی شدہ ہیں

بالی وڈ کی اسکینڈل کوئن اداکارہ و بھارتیا جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اداکارہ کنگنا رناوت کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ‘ایمرجنسی‘میں کنگنا کے کردار سے تو سب ہی واقف ہونگے لیکن کیا آپ سنجے گاندھی کا کردار نبھانے والی شخصیت کے بارے جانتے ہیں؟

فلم 'ایمرجنسی' میں سابق سیاستدان سنجے گاندھی کا کردار ادا کرنے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ ویشاک نائر ہیں جنہیں لوگ گھر گھر جانتے ہیں۔

فلم ایمرجنسی کا مختصر تعارف:

کنگنا رناوت کی متنازع فلم ’ایمرجنسی’ جو بے شمار تاخیر کے بعد 17 جنوری 2025 کو ریلیز ہوئی، اگرچہ کہ اس فلم  کو فلمی شائقین کی جانب سے ملے جلے تبصرے ملے لیکن اس کے باوجود  فلم نے پہلےدن کی کمائی 2.35 کروڑ روپے کی۔

 اگرچہ دیگر فلموں کی نسبت یہ کمائی معمولی ثابت ہوئی لیکن گزشتہ پانچ سالوں (وبا کے بعد) میں کانگنا کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔ یہ فلم 1975 سے 1977 تک کے 21 ماہ کی ایمرجنسی پر مبنی ہے، جو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے نافذ کی تھی۔

ایمرجنسی میں سجےگاندھی کا کردار نبھانے والے ویشاک نائر:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بات کریں کنگنا رناوت کے علاوہ سنجے گاندگی کے کردار میں نظر آنے والےاداکار کی یہ کوئی اور نہیں بلکہ  ویشاک نائر ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے بڑے بڑوں کو مات دے دی۔

ویسے تو فلم میں کئی نامور اداکار شامل ہیں جنہوں نے ہندوستان کی تاریخ کی مشہور شخصیات کو پردے پر زندہ کیا۔ان میں انوپم کھیر نے جے پرکاش نارائن، شریاس تلپڑے نے اٹل بہاری واجپئی، ملند سومن نے فیلڈ مارشل سام مانک شا، ستیش کوشک نے جگجیون رام، اور مہما چودھری نے پپل جیاکر کا کردار ادا کیا۔ تمام اداکار اپنے کرداروں میں بے حد جچے۔

تاہم ایک نوجوان اداکار ویشاک نائر جنہوں نے فلم میں سنجے گاندھی کا کردار ادا کیا لوگوں کے تجزیے کے مطابق کنگنا رناوت سمیت سب پر بازی لے گئے۔کیونکہ اس کردار میں ویشاک نائر نے نہ صرف سنجے گاندھی کی مشابہت کی بلکہ ان کی آواز اور جسمانی انداز کو بھی حیرت انگیز طور پر پیش کیا جو انکے کیرئیرمیں ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہورہا ہے۔

ویشاک نائر کا بالی وڈ کیرئیراور تعلیمی مہارت:

بات کریں ویشاک نائر کے بالی وڈ کیرئیر کی تو انہوں نے سال 2022 کی فلم ’شاباش مٹھو’ سے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے چندن کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ فلم ’تیجس’ میں نظر آئے، جہاں ان کا کردار پرشانت کا تھا۔

ویسے تو ویشاک نائر نے  اپنی اسکولنگ دہلی پرائیویٹ اسکول سے مکمل کی اور قومی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کرناٹکا (NITK) سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ لیکن انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد وشاک نے ڈائملر انڈیا کمرشل وہیکلز میں کام کیا۔

تاہم، سینما اور فلم سازی میں ان کی بے پناہ دلچسپی کی وجہ سے، انہوں نے یہ ملازمت چھوڑ دی اور چنئی کے ’دی لٹل تھیٹر’ میں اداکاری کی تربیت حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا۔

بعدازاں اپنے شوق کو بھی تو پورا کرنا تھا ، بس پھر کیا تھا چند سال تھیٹر میں کام کرنے کے بعد، وشاک نائر نے 2016 میں ملیالم فلم ’آنندم’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیاجس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنادیا اور اس ایک فلم کے ذریعے ویشاک نائر کیرالہ کے گھروں میں پہچانے جانے لگے۔

ویشاک نائر کی ازدواجی زندگی:

بات کریں اداکار کی ازدواجی زندگی کی تو اداکار ویشاک نائر ، جایاپریا نائر نامی لڑکی کیساتھ شادی شدہ ہیں اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ یہ جوڑا 9 جون 2022 کو بنگلور میں ایک نجی شادی کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھا۔

اداکار کی طرح انکی اہلیہ بھی کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ کناوو کمپنی کی شریک بانی ہیں۔

یہ خوبصورت جوڑا اکثر اپنی قیمتی وقت کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کرتا رہتا ہے، اور ان کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

تازہ ترین