عالمی منظر

گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی حیران کن کیوں؟

لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا؟

Web Desk

گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی حیران کن کیوں؟

لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا؟

لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا؟
لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا؟

بھارت کے بڑے بزنس گروپ ’اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، اور پھر اتنی بڑی شخصیت ہونے کے ناطے انکی شادی کی تقربات بھی تو عالیشان ہی ہونی چاہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی اگلے ماہ 7 فروری کو ڈیوہ جیمن شاہ کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور شادی کی تاریخ کی تصدیق خود مسٹر اڈانی نے 21 جنوری کو پریاگراج میں مہا کمبھ کے دوران کی۔

 جیت اڈانی ایک امیر ترین خاندان کے وارث ہونے کے ساتھ اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر  بھی ہیں جو اڈانی گروپ کی اہم ترین کمپنی ہے۔ 

جیت اڈانی کی شادی پر لوگ حیران کیوں؟

جیسے ہی شادی کی تاریخ سامنے آئی وہیں لوگوں نے یہ خیال ظاہر کرلیا کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے بعد جیت اڈانی کی شادی ایشا کی دوسری عالیشان ترین شادی ہوگی۔

یہاں تک کئی ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ اس شادی میں کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی، جن میں ٹیلر سوئفٹ، ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ، ڈینیئل کریگ، جاسٹن بیبر، کینی ویسٹ، کارڈیشین بہنیں، رافیل نڈال، دلیجت دوسانجھ، سندر پچائی، ستیا نڈیلا، بیلی ایلیش، کولڈ پلے، اور حتیٰ کہ کنگ چارلس اور پوپ بھی شامل ہوں گے۔

لیکن حقیقت اسکے بالکل برعکس نکلی، جب مسٹر اڈانی سے پوچھا گیا کہ کیا جیت کی شادی ’مشہور شخصیات کا مہا کمبھ’ ہوگی جیسا کہ رپورٹ کیا گیا ہے، تو انہوں نے کہا، "یقیناً نہیں۔"

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران گوتم اڈانی نے انکشاف کیا کہ یہ شادی انتہائی سادہ طرز کی ہوگی، کیونکہ ہم بھی عام لوگوں کی طرح ہیں’۔

جیت اڈانی کا شادی کا مقام:

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیت اور دیوہ کی منگنی مارچ 2023 میں ہوئی تھی جو ہیرا تاجر جیمن شاہ کی بیٹی ہیں  یہ خاندان عوامی منظر سے دور رہنا پسند کرتا ہے۔

جبکہ جیت اور دیوہ کی  شادی 7 فروری 2025 کو احمدآباد میں ہوگی اور پری-ویڈنگ تقریبات 5 فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق، شادی میں 300 سے زیادہ مہمان نہیں ہوں گے، لیکن اس کی تصدیق ابھی تک رسمی طور پر نہیں کی گئی ہے۔

جیت اڈانی کون ہیں؟

ان قارئین کیلئےجو اب تک اس بات سے ناواقف ہیں کہ جیت اڈانی آخر ہیں کون؟ تو بتاتے چلیں یہ کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں  جو اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر ہیں۔

یہ کمپنی اڈانی گروپ کی اہم کمپنی تصور کی جاتی ہے کیونکہ یہ بھارت میں چھ ایئرپورٹس کا انتظام کرتی ہے۔ تعلیمی محاذ پر بات کریں تو جیت اڈانی نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سے تعلیم حاصل کی ہے۔

علاوہ ازیں  ان کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس کے مطابق وہ  پائلٹ بننے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔جیت اڈانی 2019 میں اڈانی گروپ میں شامل ہوئے تھے، اور انہوں نے گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر میں کام شروع کیا، جہاں وہ اسٹریٹیجک فنانس، کیپٹل مارکیٹس اور رسک اور گورننس پالیسی دیکھتے ہیں۔