’یادِ ماضی عذاب ہے’، ریحام خان کو کس بات کا پچھتاوا؟
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب... چھین لے حافظہ میرا

پاکستانی مشہور خاتون اینکر ریحام خان نے یادِ ماضی کو عذاب قرار دیتے ہوئے ان دیکھی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
ریحام خان کا شمار پاکستان کی نامور شخصیات میں کیا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک سماجی کارکن ہیں بلکہ مصنفہ، اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بین الاقوامی چینلز کے لیے نیوز رپورٹنگ سے کیا جبکہ پاکستان میں بھی متعدد شوز کی میزبانی کی۔
علاوہ ازیں ریحام خان سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں جہاں وہ کبھی اپنے شوہر مرزا بلال کیساتھ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی اپنی خوشحال ازدواجی زندگی کا ثبوت دے کر فینز سے داد وصول کرتی ہیں۔
لیکن حالیہ پوسٹ اب تک کی تمام پوسٹسس سے منفرد نظر آئی جو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔
مصنفہ کو اس مختصر سے کلپ میں سجی سنوری دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جو نہ صرف دور ماضی کے فیشن کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ بے تحاشہ زیورات اور ہیئر اسٹائل بھی ماضی کی یاد تازہ کرتا نظر آرہا ہے جو عموماً دلہنوں کو تیار کرنے کیلئے بنایا جاتا تھا۔
کلپ میں ریحام خان ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے خود کو سجا سنورا دیکھ رہی ہیں ، جبکہ ماتھا ٹیکا، جھومر، گلے میں ایک نہیں بلکہ تین تین ہار، انگوٹھیوں سے جڑا بینگل اور شوخ میک اپ ریحام خان کے حسن میں چار چاند لگارہا تھا۔
کلپ شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے کیپشن میں ان عجیب روایات کو عذاب قرار دیتے ہوئے شاعرانہ انداز اپنایا اور لکھا کہ،’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب... چھین لے حافظہ میرا’۔
ساتھ ہی انہوں نے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ،’ہم نے ہر وہ بوجھ سہا جو ہم پر ڈال دیا گیا، میک اپ، زیورات، زنجیریں، لیکن آئیں دنیا کو اپنی بیٹیوں کے لیے بدلیں۔’
وہ مزید لکھتی ہیں کہ،’اپنی بیٹیوں کو پروان چڑھنے دیں، انہیں آزادی دیں۔ وہ کبھی بھی آپ پر بوجھ نہیں بنیں گی۔وہی ہاتھ ہوں گی جو آپ کو بیماری اور بڑھاپے میں سہارا دیں گی۔’
ریحام خان کی ازدواجی زندگی پر ایک نظر :
یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر و سماجی کارکن ریحام خان 1993میں اعجاز رحمان کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن بدقسمتی سے سال 2005 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں ریحام خان نے دوسری شادی کیلئے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا ہمسفر چنا اور سال 2014 میں نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کی لیکن انہیں یہ شادی بھی راس نہ آئی اور نہایت ہی مختصر عرصے کے بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔
اس کے بعد ریحام خان نے تیسری شادی امریکی خوبرو ماڈل اور اداکار مرزا بلال سے کی ہے جن کے ساتھ خوشی سے زندگی بسر کر رہی ہیں۔
مرزا بلال اور ریحام کی خوشگوار ازدواجی زندگی کا اندازہ انکی سوشل میڈیا پوسٹ سےلگایا جاسکتا ہے، جن میں اکثر اوقات ریحام خان اپنے شوہر کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 30 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا