انفوٹینمنٹ

عثمان مختار کا خاص جادو جو کبریٰ خان کی شادی کی وجہ بنا

کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

Web Desk

عثمان مختار کا خاص جادو جو کبریٰ خان کی شادی کی وجہ بنا

کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں
کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں

پاکستانی اداکار عثمان مختار کا خاص جادو ہی کو اسٹار کبریٰ خان کی شادی کی وجہ بن گیا۔

ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

دونوں نے طویل عرصہ اپنے رشتے کو دوستی کا نام دیے رکھا اور نئے سال 2025 کے آغاز پر 'میرے یار کی شادی' کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی خوشیوں میں فینز کو بھی شامل کیا۔

اگرچہ دونوں چند دنوں تک اس ہیش ٹیگ کے کے پیچھے اپنی شادی کی تیاریاں کرتے رہے لیکن پھر ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ جس شادی کے لیے شوبز انڈسٹری یکجا ہوئی ہے وہ ان دونوں کی ہی شادی ہے۔

جہاں اس خبر نے دونوں کے فینز کو خوش کر دیا وہیں سوشل میڈیا پر اچانک عثمان مختار کا نام بھی مشہور ہوتا نظر آیا۔

عثمان مختار نے اس خاص ویڈیو کو فوٹو ویڈیو شیئرنگ اینڈ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا 'بہت خوش ہوں تم دونوں کے لیے، مرزا گوہر اور کبری اب یہ بتا دو کہ تم دونوں کی شادی کروانے میں اہم کردار کس نے ادا کیا؟'

اس سٹوری کو کبریٰ خان نے ری شیئر کیا اور عثمان مختار کی تصویر لگائی اور لکھا کہ 'یہ خبر وہی شخص سنا رہا ہے جو ہماری شادی کروانے کی وجہ ہے۔'

اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ عثمان مختار کا وہ خاص جادو ہے جو وہ کئی سالوں سے اپنی کو سٹارز پر چلاتے ہیں اور ان کی شادی ہو جاتی ہے۔

کبریٰ خان سے قبل ماہرہ خان، سارہ خان اور نیمل خاور کی شادی کا سہرا بھی عثمان مختار کے سر باندھا گیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اداکار کے حوالے سے یہ بات عام ہوگئی ہے کہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی شادی ہوجاتی ہے۔

عثمان مختار نے فروری 2019 میں خوبرو اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ ڈرامہ ’انا‘ میں کام کیا اور اسی سال 25 اگست کو اداکارہ نے حمزہ علی عباسی سے شادی کرلی۔

ایک سال بعد مارچ 2020 میں عثمان مختار اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ڈرامہ ’ثبات‘ میں جلوہ گر ہوئے اور یہاں بھی ان کا جادو چل گیا اور جولائی 2020 میں سارہ اور فلک شبیر کی اچانک شادی نے سب کو حیران کردیا۔

اگست 2021 میں عثمان مختار اپنی جادوئی قسمت کے ساتھ ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے اور اس ڈرامے میں ان کے ساتھ دو حسیناؤں نے کام کیا ماہرہ خان اور کبریٰ خان۔

2023 میں ماہرہ خان بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور اب انکی ایک اور ساتھی اداکارہ کبریٰ خان جو ابھی تک عثمان مختار کی جادوئی قسمت سے بچی ہوئی تھیں کنواری سے شادی شدہ حسینہ بننے تک کا سفر کرنے والی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس اتفاق پر بے حد حیرانی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ متعدد صارفین اپنی پسندیدہ کنواری حسیناؤں کے ساتھ عثمان کو کام کرنے کی درخواست کر رہے ہیں تاکہ ان کی بھی شادی ہوجائے۔