انفوٹینمنٹ

اکشے کمار کا وہ خطرناک اسٹنٹ جس نے ڈائریکٹر کو بھگا دیا

فلم کے ہدایتکار مہیشن بھٹ کو لگا کہ اداکار مرجائیں گے

Web Desk

اکشے کمار کا وہ خطرناک اسٹنٹ جس نے ڈائریکٹر کو بھگا دیا

فلم کے ہدایتکار مہیشن بھٹ کو لگا کہ اداکار مرجائیں گے

اکشے کمار نے یہ خطرناک اسٹنٹ فلم انگارے میں انجام دیا۔
اکشے کمار نے یہ خطرناک اسٹنٹ فلم انگارے میں انجام دیا۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار جنہوں نے ایکشن پر مبنی اپنی فلموں میں اپنے اسٹنٹس کی بدولت 'کھلاڑی کمار' کا لقب حاصل کیا۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط کیریئر میں کیے گئے سب سے خطرناک اسٹنٹ کے بارے میں بات کی۔

1998 کی فلم ‘انگارے‘ کے لیے انہیں ایک عمارت کی ساتویں منزل سے دوسری عمارت کی چوتھی منزل تک چھلانگ لگانی پڑی۔

اپنی تازہ ترین فلم اسکائی فورس کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے، اکشے نے بتایا کہ کس طرح 'انگارے' کے ہدایت کار مہیش بھٹ ان کے اسٹنٹ انجام دینے سے پہلے 'بھاگ گئے' تھے کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ اداکار مر جائیں گے۔

اکشے نے یاد کیا کہ 'انگارے میں ایک اسٹنٹ تھا جس میں مجھے سات منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانی تھی، اس عمارت کے سامنے ایک سڑک تھی لیکن صرف ایک لین کی تھی اور دوسری طرف ایک اور عمارت تھی، اس لیے مجھے ساتویں سے چوتھی منزل پر کودنا پڑا اور اس دوران میرا ڈائریکٹر بھاگ گیا'۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ 'مہیش بھٹ میرے ڈائریکٹر تھے اور اس سے پہلے کہ میں اسٹنٹ کر پاتا، وہ بھاگ گئے، انہوں نے کہا کہ 'میرے کو نہیں دیکھنا ہے، یہ مار جائے گا اور وہ چلے گئے تو میں نے وہ شوٹ اپنے ڈائریکٹر کے بغیر کیا'۔

اکشے کمار نے اکثر اعتراف کرتے رہے ہیں کہ وہ باڈی ڈبل کا استعمال کرنے کے بجائے اپنے اسٹنٹ خود کرنا پسند کرتے ہیں۔

اداکار نے امر اجالا کو بتایا کہ 'اسٹنٹ جان کے لیے بھی بہت خطرناک ہوتے ہیں، لیکن زیادہ تر، میں اپنے ناظرین کو اصل چیزیں دینا چاہتا ہوں، ہم دوڑتے ہیں، ہم گرتے ہیں، ہم الجھ جاتے ہیں، یہ ضروری ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے ناظرین کو دھوکا دیا جائے اور انہیں وہ دیں جو انہیں دیکھنے کو چاہیے، خوف ہمیشہ رہتا ہے،لیکن ہم جو اسٹنٹ کرتے ہیں اس بات کو یقینی بنا کر کرتے ہیں کہ وہ محفوظ ہوں'۔

اکشے کے مطابق یہاں تک کہ اگر آپ اسٹول پر سے بھی چھلانگ لگا رہے ہیں تو آپ کو تمام حفاظتی جانچ پڑتال کرنی چاہیے، آپ کو لینڈ کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہئے،اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ جب بھی ہم ایسا کریں، ہم یقینی بنائیں کہ کچھ بھی غلط نہ ہو۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم 'اسکائی فورس' باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے، اس میں ویر پہاڑیا، سارہ علی خان، اور شرد کیلکر بھی اہم کرداروں میں ہیں۔