پاکستان

کراچی میں فخر عالم کے گھر کو لوٹ لیا گیا

میزبان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی اطلاع دی۔

Web Desk

کراچی میں فخر عالم کے گھر کو لوٹ لیا گیا

میزبان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی اطلاع دی۔

فخر عالم نے امید ظاہر کی کہ چوروں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔
فخر عالم نے امید ظاہر کی کہ چوروں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

پاکستان کے معروف میزبان، اداکار و گلوکار  فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوروں نے دھاوا بول کر لوٹ مار مچادی۔

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کر کے انہوں نے اس واقعے کی اطلاع دی اور کہا کہ 'کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں'۔

فخر عالم نے لکھا کہ 'یہ انتہائی پریشان کن ہے، میں امید کرتا ہوں کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کا کوئی مول نہیں ہوتا'۔

ان کا کہنا ہے کہ 'اصل نقصان اس (ذہنی سکون) کا ہوا ہے، برائے مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں'۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کس وقت ہوئی اور اس کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔

میزبان کی جانب سے چوری کے واقعے کی اطلاع دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین اور اہم شخصیات کی جانب سے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

فخر عالم کا مختصر تعارف

فخر عالم نے 1993 میں ریپ اپ میوزک کی ذریعے شوبز کی راہداری میں قدم رکھا اور بھنگڑاور ریپ کے امتزاج سے جو موسیقی ترتیب دی وہ نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئی۔

اس کے علاوہ فخر عالم نے 2 فلموں 'ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ' اور 'دو بیویاں ایک بیچارہ' میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

تاہم فخر عالم زیادہ تک وجے جوکی اور میزبانی سے وابستہ رہے ہیں تاہم اب انٹرٹینمنٹ سے زیادہ اسپورٹس سے متعلق پروگرامز کی میزبانی کرتے ہیں اور ہائی پروفائل نیشنل اور انٹرنیشنل پروڈکشنز کے پراجیکٹس میں شریک ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ شوقیہ پائلٹ بھی ہیں اور انہیں وہ پہلا پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس نے دنیا کے گرد اکیلے طیارے میں پرواز کی اور اس دوران 28 دنوں میں دنیا کے 30 ایئرپورٹس پر پہنچے۔

فخر عالم کو سال 2003 میں ان کے خدمات کے اعزاز میں صدارتی ایورڈ 'ستارہ امتیاز' سے بھی نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین