انفوٹینمنٹ

ندا یاسر کے بیٹے بالاج کیساتھ ملازمہ کی بدسلوکی

ملازمہ نے بالاج کا ہاتھ بھی پکڑا، ندا یاسر

Web Desk

ندا یاسر کے بیٹے بالاج کیساتھ ملازمہ کی بدسلوکی

ملازمہ نے بالاج کا ہاتھ بھی پکڑا، ندا یاسر

ندا یاسر کے بیٹے بالاج کیساتھ ملازمہ کی بدسلوکی
ندا یاسر کے بیٹے بالاج کیساتھ ملازمہ کی بدسلوکی

پاکستانی اداکارہ و ٹی و شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے بیٹے بالاج کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف کردیا۔

ندا یاسر گزشتہ کئی سالوں سے شوبز کی دنیا سے جڑی ہوئی ہیں اور شادی بھی اسی شعبے سے تعلق رکھنے والی فیملی میں کی۔

ندا یاسر نے سال 2002 میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز سے پسند کی شادی کی جن سے انکے دو بیٹے فرید، بالاج اور ایک بیٹی صلہ ہیں۔

طویل عرصے سے مارننگ شو ہوسٹنگ کی دنیا میں قدم جمائے بیٹھی نظر آنے والی ندا یاسر نے اپنے شو میں اچھے پڑوسیوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بیٹے سے جڑا ایک واقعہ سنایا۔

ندا یاسر نے کہا کہ 'اچھے ہمسائے ہونا بہت بڑی نعمت ہے، کورونا کے دنوں میں مجھے یہاں آنا ہوتا تھا تو میں نے بالاج کیلئے ہیلپر رکھی تھی جو پڑھی لکھی لڑکی تھی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں صبح اپنا میک اپ کر رہی ہوتی تھی یہاں آنے کیلئے تو ہیلپر بالاج کو کمپیوٹر سے کلاسز لینے میں مدد کرتی تھی لیکن ایک دن مجھے میرے پڑوسی نے بتایا کہ آپ کی ملازمہ بالاج سے بدتمیزی کرتی ہے'۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 'میرے گھر کے ایک واش روم کی وال پڑوسیوں کے گھر سے جڑی ہوئی ہے جسکی وجہ سے انہوں نے اس لڑکی کی بالاج سے بدتمیزی کرتی آوازیں سنیں اور مجھے بتا دیا'۔

ندا یاسر نے بتایا کہ میں کہا کہ بالاج کوئی اتنا سیدھا ہے تو نہیں کہ کچھ نہ کہے، بالاج سے پوچھا تو اس نے کہا ماما میں بھی سنبھال لیتا ہوں اسے، لیکن پھر ایک دن میں نے دیکھا کہ وہ لڑکی بالاج کی کلائی پکڑی ہوئی ہے، میں نے اسی دن اسے لڑکی کو ملازمت سے فارغ کردیا'۔