فلم / ٹی وی

ہیراپھیری 3 کے اعلان پر کاسٹ بھی خوشی سے جھوم اٹھی

اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹی نے فلم کے تیسرے سیکوئل کیلئے اپنا ردِ عمل دے دیا۔

Web Desk

ہیراپھیری 3 کے اعلان پر کاسٹ بھی خوشی سے جھوم اٹھی

اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹی نے فلم کے تیسرے سیکوئل کیلئے اپنا ردِ عمل دے دیا۔

پریا درشن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فرنچائز میں واپسی کا اعلان کیا۔
پریا درشن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فرنچائز میں واپسی کا اعلان کیا۔

کامیڈی فرنچائز فلم ‘ہیرا پھیری‘ کے شائقین کی خوشی کا اس وقت کوئی ٹھکانہ نہیں رہا جب اس فلم کی پہلی قسط بنانے والے ہدایت کار پریا درشن نے تیسرے حصے کے لیے واپس آنے کا اعلان کیا۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر معروف ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ تینوں اداکاروں، اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول کے ساتھ ہیرا پھیری 3 بنانے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل اکشے نے پریا درشن کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک نوٹ لکھا اور بھوت بنگلہ کے سیٹ سے ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

اداکار نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو، پریان سر! ایک آسیب زدہ سیٹ پر بھوتوں سے گھرا ہوا دن گزارنے سے بڑھ کر جشن منانے کا اور کیا بہتر طریقہ ہے، حقیقی اور بلا معاوضہ ایکسٹراز دونوں؟ ایک مینٹور ہونے کے لیے آپ کا شکریہ، اور واحد شخص جو افراتفری کو ایک شاہکار کی طرح بنا سکتا ہے، دعا ہے کہ آپ کا دن کم ری ٹیکس سے بھرا ہوا ہو اور آپ کے لیے آنے والے ایک شاندار سال کی نیک تمنائیں۔

اکشے کی وش کا جواب دیتے ہوئے پریا درشن نے ہیرا پھیری 3 پر ایک دلچسپ اپ ڈیٹ کے ساتھ مداحوں کو چھیڑا۔

انہوں نے لکھا کہ 'آپ کی خواہشات کے لیے بہت بہت شکریہ اکشے کمار، بدلے میں، میں آپ کو ایک تحفہ دینا چاہوں گا، میں ہیرا پھیری 3 کرنے کو تیار ہوں، کیا آپ تیار ہیں اکشے؟ انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں اداکار سنیل شیٹی اور پریش راول کو بھی ٹیگ کیا۔

ہیرا پھیری 3 کی کاسٹ کا ردِعمل

ہدایت کار کے اس جواب پر اکشے کمار بھی خوب پُرجوش نظر آئے اور انہوں نے پریا درشن کی پوسٹ پر انیس بزمی کی 2007 کی ہٹ کامیڈی ویلکم کے اپنے 'مریکل، مریکل' میم کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

اکشے نے میم کے ساتھ لکھا کہ 'سر!!! آپ کی سالگرہ پر مجھے اپنی زندگی کا بہترین تحفہ ملا، چلو کرتے ہیں پھر تھوڑی ہیرا پھیری 3 '۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

دوسری جانب پاریش راول نے بھی اس اعلان پر اپنے جوش کا اظہار کیا، ایک پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'پیارے پریان جی آپ وہ ماں ہیں جو اس دنیا میں خوشیوں کا یہ بنڈل لے کر آئی ہیں! اس ہمیشہ سے مسکراتے بچے کی ذمہ داری لینے کے لیے ایک بار پھر شکریہ! ویلکم سر اور دنیا کو دوبارہ خوش کریں'۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

ان دونوں کے علاوہ ہیرا پھیری کے شام یعنی سنیل شیٹی نے بھی پریا درشن کی پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ 'ہیرا پھیری اور پوچھ پوچھ!!! آئیے یہ #HeraPheri3 کرتے ہیں۔

مرکزی کرداروں کے علاوہ گلشن گروور، جنہوں نے پہلے حصے میں کبیرا نامی ولن کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے بھی اس اعلان کو ایکس پر ری پوسٹ کیا اور لکھا کہ 'سنیل بھائی بالکل! ہیرا پھیری اور پوچھ پوچھ !!شیٹی میرے بھائی کبیرا کو ٹیگ نہیں کیا؟ کبیرا اسپیکنگ کے بنا ہیرا پھیری؟'

خیال رہے کہ پریا درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہورِ زمانہ کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری’ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، پریش راول اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

دوسرا حصہ، جو 2006 میں سامنے آیا تھا، مرحوم نیرج وورا نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس میں اکشے کمار، پاریش راول، سنیلسیٹی کے علاوہ بپاشا باسو، راجپال یادیو اور ریمی سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔