تاحیات میعاد کیساتھ CNIC،کون سے شہری اہل ہوں گے؟
نادرا نے تفصیلات جاری کردیں

نادارا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد قومی شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔
نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق یہ تبدیلیاں اس نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ان میں سے ایک اہم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا ممکن ہو سکے گا۔
مزید برآں رہائشی اور غیر رہائشی بالغ شہری جنہیں وفاقی یا صوبائی حکام نے "خصوصی افراد" کے طور پر تسلیم کیا ہوا ہے، وہ وہیل چیئر لوگو والے قومی شناختی کارڈز کے بھی اہل ہوں گے۔ نادرا ان خصوصی این آئی سی کے اجراء کا انتظام کرے گا۔
علاوہ ازیں معذور بچوں کیلئے، نادرا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا جووینائل کارڈ کا اجرا بھی کیا جائے گا، جس میں وہیل چیئر کا نشان بھی ہوگا اور وہ قواعد کے مطابق مقرر کردہ مدت کیلئے درست ہوگا۔ خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اعضا عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ جس میں ’وہیل چیئر‘ اور ڈونر‘ دونوں کے نشانات واضح ہوں گی۔ اعضاء کے عطیہ کے لیے متعلقہ ڈونر رجسٹریشن اتھارٹیز میں اندراج ضروری ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ تبدیلیاں پاکستان بھر میں معذور افراد اور اعضاء کے عطیہ دہندگان کیلئے شمولیت کو یقینی بنانے اور ان کی شناخت کو بہتر کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ان کارڈز کیلئے تاحیات درستگی کی پیشکش کرکے، حکومت لوگوں کیلئے خدمات تک رسائی کو آسان بنا رہی ہے اور معاشرے میں ان کی منفرد شراکت کیلئے پہچانی جاتی ہے۔
ترجمان نادرا نے بتایا کہ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گا، جس کے بعد یہ تبدیلیاں باقاعدہ طور پر لاگو کی جائیں گی
-
اسکینڈلز 18 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 26 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم