پھٹی ایڑھیاں خواتین کا عام مسئلہ، حل کیا؟
چاول کا آٹا ہماری جلد کو صاف کرتا ہے

پھٹی ایڑھیاں بہت سی خواتین کا عام مسئلہ ہے۔ ہم لوگ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے بہت سے اقدامات کرتے ہیں لیکن ہم پیروں کی حفاطت کو نظر انداز کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف ہمارے پیروں کی خوبصورتی مانند پڑتی ہے بلکہ پھٹی ایڑھیاں تکلیف کا باعث بھی بنتی ہیں۔ آج کے اس دور میں جلد کے بہت سے مسئلے آلودگی اور گردوغبار کی وجہ سے ہی سامنے آتے ہیں۔
ہم چاول، شہد اور ایپل سائڈر سرکہ کی وجہ سے اپنی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ آپ کو چاول، شہد اور ایپل سائڈر سرکہ ملاکر ایک اسکرب بنانے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے پیروں کو آپ 10منٹ کے لئے نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیں۔
مردہ جلد کو ہٹانے کے لئے اپنی ایڑھیوں کو رگڑیں۔ اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار کریں۔ چاول کا آٹا ہماری جلد کو صاف کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد جراثیم کش کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سرکہ ہلکا تیزاب ہوتا ہے جو خشک اور مردہ جلد کو نرم کرتا ہے۔ اس لئے اس طریقے کی مدد سے آپ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
آپ اپنی پیروں کی ایڑھیوں کے لئے پکے ہوئے کیلے کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیلا پکا ہوا ہو۔ پکے ہوئے کیلے میں ہلکا تیزاب ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔
آپ کیلے کا پیسٹ بنائیں، اس کو اپنے پیروں پر رگڑیں، پیروں کے دونوں اطراف پر اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد آپ اپنے پیروں کو گرم پانی سے دھولیں۔ اس نسخے کو آپ ہر رات سونے سے پہلے آزمائیں۔ اس کو تب تک کرتے رہیں جب تک آپ کو نتائج نہیں ملتے۔ کیلا قدرتی موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے، اس میں وٹامن اے، وٹامن بی 6 اور سی شامل ہیں۔ کیلا جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو لچک دیتا ہے۔
ہماری پھٹی ایڑھیاں شہد کی مدد سے بھی ٹھیک ہوسکتی ہیں۔ آپ ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں، اس میں شہد کو شامل کریں اور 20 منٹ کے لئے اپنے پیر اس پانی میں رکھیں۔ اپنے پیروں کی ایڑھیوں کو آہستہ آہستہ رگڑیں اور مردہ خلیوں کو نکالیں۔
اس کے بعد آپ اپنے پاؤں پر کوئی موئسچرائزر لگائیں۔ یہ کام سونے سے پہلے باقاعدگی سے کیا جاسکتا ہے۔ یہ پھٹی ایڑھیاں جلد ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔
ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اس میں تین چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں، اس میں اپنے پیروں کو 15 منٹ تک بھگو دیں۔ اس کے بعد آپ اپنے پیروں کو رگڑیں اور مردہ خلیوں کو نکالیں۔ اس کے بعد آپ اپنے پیروں کو تولیہ کی مدد سے خشک کریں۔
اپنے پیروں کو نیم گرم پانی میں بھگوئیں۔ پھر تولیہ کی مدد سے خشک کریں۔ اس کے بعد ویسلین میں لیموں کا رس شامل کریں۔ اس مکسچر کو اپنی پھٹی ایڑھیوں پر لگائیں۔ اس کے بعد اونی جرابوں کا جوڑا پہنیں اور اگلی صبح اپنے پیر دھولیں۔ یہ عمل روزانہ کریں۔
اپنے پیروں کو سب سے پہلے نیم گرم پانی میں بھگوئیں، اس کے بعد اپنے پیروں کو رگڑیں۔ ان پر ایلوویرا جیل کی ایک موٹی تہہ لگائیں۔ پھر سوتی جرابیں پہنیں اور بستر پر چلے جائیں۔ اگلی صبح آپ اپنے پیروں کو پانی سے دھولیں۔ ایلو ویرا میں وٹامن اے جو بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی اور ای موجود ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکیسنڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس میں جراثیم کش خصوصیات بھی موجودد ہوتی ہیں، جو جراثیم کو ختم کرنے میں مفید ہوتی ہے۔
-
بالی ووڈ 7 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 16 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 46 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب