'پری زاد' احمد علی اکبر کو بالآخر اپنی پری مل گئی
گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد احمد علی اکبر کی شادی کی شہنائیاں بھی گونجنے لگیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اسٹار اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل ہی نامور پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی شہنائیاں بھی گونجنے لگیں۔
احمد علی اکبر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار ہیں جنہیں انکی آن اسکرین پرفارمنس کی وجہ سے ہر کوئی پسند کرتا ہے، اسکینڈلز اور تنازعات سے ہمیشہ دور رہنے کیوجہ سے ہر کوئی اُن کا گرویدہ ہے۔
اپنے مقبول ترین ڈرامے 'پری زاد' میں جاندار اداکاری کی وجہ سے وہ پاکستان بھر میں 'پری زاد' کے لقب سے ہی مشہور ہیں اور اب افواہیں گرم ہیں کہ بالآخر اس 'پری زاد' کو بھی اپنی پری مل گئی ہے جس کے ساتھ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
مداحوں کے پسندیدہ ترین اداکار احمد علی اکبر ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو مخفی رکھنا ہی پسند کرتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر افواہیں گرم ہیں کہ وہ آئندہ ماہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھے والے ہیں۔
افواہیں گرم ہوتے ہی مداحوں نے فوراً چھان بین شروع کردی اور بالآخر احمد علی اکبر کی مبینہ دلہن بھی ڈھونڈ نکالی۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ احمد علی اکبر کی مبینہ دلہن کا نام ماہم بتول ہے جوکہ ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر بھی ہیں، دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی کررہے ہیں۔

تاحال احمد علی اکبر اور انکی مبینہ دلہن ماہم بتول کی جانب سے باضابطہ طور پر ان افواہوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے تاہم مداحوں کیجانب سے اپنے پسندیدہ اداکار کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

-
اسکینڈلز 3 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 11 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 56 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم