انفوٹینمنٹ

علیحدگی کے بیان پر گووندا کی اہلیہ کی وضاحت

سنیتا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں

Web Desk

علیحدگی کے بیان پر گووندا کی اہلیہ کی وضاحت

سنیتا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں

علیحدگی کے بیان پر گووندا کی اہلیہ کی وضاحت

بالی وڈ اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا نے علیحدہ رہنے کے بیان پر ضاحت دے دی۔

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا شادی کے کئی سال بعد بھی جوڑے کے لیے ایک بڑی مثال بنے ہوئے ہیں۔ 

 سنیتا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں۔ ان کا یہ بیان وائرل ہوا تو انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 'کوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا'۔

 ساتھ ہی انہوں نے خواتین کو ایک دلچسپ مشورہ بھی دیا کہ اگر وہ اپنے شوہروں کو سنبھال نہیں سکتیں، تو انہیں 'مارنا چاہیے'۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے واضح کیا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ‘کوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا، ہم ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔

 سنیتا نے ان لوگوں پر بھی تنقید کی جو ان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے گھر کو بکھرنے نہیں دیں گی، سائی بابا کی برکتوں سے سب ٹھیک رہے گا۔

سنیٹا نے خواتین کو رشتے نبھانے کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بھی پیش کیا۔ انہوں نے مردوں کا کرکٹ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی وہ اچھے ہوتے ہیں، کبھی برے، لیکن خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ گووندا کو اپنے قریب رکھا اور مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا ’اگر آپ انہیں سنبھال نہیں سکتیں، تو ماریں۔‘

ایک انٹرویو میں سنیتا نے بتایا کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے دو گھر ہیں، جہاں وہ ایک بنگلے میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں، جبکہ گووندا اپنے فلیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں کیونکہ ان کی مصروفیات اور میٹنگز رات دیر تک چلتی ہیں۔

سنیتا نے مزید بتایا کہ ان کا اور ان کے بچوں کا زیادہ بات چیت کرنے کا رجحان نہیں، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ غیر ضروری گفتگو توانائی ضائع کرتی ہے، جبکہ گووندا کو باتیں کرنے کا شوق ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گووندا بعض اوقات دفتر میں ہی سو جاتے ہیں کیونکہ وہ دیر رات جاگتے ہیں، جس سے ان کی صبح کی روٹین متاثر ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 1987 میں شادی کی تھی، جب گووندا ابھی بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ آج بھی، ان کا رشتہ مضبوط ہے، اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی زندگی کو خوبصورتی سے گزار رہے ہیں۔