ابراہیم اور خوشی کے ’جین زی‘ رومانی پراجیکٹ کی نقاب کشائی
یہ جوڑا پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوے رومانس بکھیرنے کو تیار ہے
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے صاحبزادے ابراہیم علی خان بالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اسی کیساتھ انکے پراجیکٹ کے نام سے بھی پردہ اٹھ گیا جس میں وہ خوشی کپور کیساتھ رومانس اور ہلکی پھلکی نادانیاں کرتے نظر آئیں گے۔
بلاشبہ ابراہیم علی خان ان اسٹار کڈز میں شامل ہیں جنہوں نے اسکرین پر قابض ہونے سے پہلے ہی لاکھوں لوگوں کو اپنی پرسنیلٹی سے دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ بس پھر کیا تھا جیسے ہی ابراہیم نے انسٹاگرام پر انٹری دی وہیں انکی فین فالوونگ میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوگیا۔
سونے پر سہاگا اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پھر ابراہیم علی خان نے بالی وڈ میں انٹری کا اعلان کرکے تہلکہ مچادیا بس پھر کیا تھا صارفین تھے کہ انکے پراجیکٹ کیلئے انتظار میں بیٹھ گئے۔
تاہم مداحوں کا یہ انتظار ذیادہ دیر تک قائم نہیں رہنے والا کیونکہ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کے پراجیکٹ کا اعلان ہوگیا ہے جو جلد اسکرین پر ڈیرہ جمانے والا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیٹ فلکس کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کے پراجیکٹ کی کوور فوٹو شامل تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے پراجیکٹ ’نادانیاں’ کی کہانی پیا (خوشی کپور) کی ہے، جو جنوبی دہلی کی ایک عام جرات مندانہ اور آزاد طبیعت والی لڑکی ہے، اور ارجن (ابراہم علی خان)، جو نوائڈا کا ایک متوسط طبقے کا لڑکا ہے۔
یہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، لیکن جب ان کی دنیائیں ٹکراتی ہیں تو وہ ایک ایسا سفر شروع کرتے ہیں جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک رولر کوسٹر کی سواری ہے جو شرارتوں اور پہلی محبت کی مٹھاس سے بھری ہوئی ہوگی۔
’نادانیاں کی ہدایتکاری کا آغاز ڈبیوٹ ڈائریکٹر شونا گوتم کریں گے، جو ’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔
جبکہ اس فلم کے پروڈیوسردھرمیٹک انٹرٹینمنٹ سے ہیں، جنہوں نے اس منصوبے کو فنڈ کیا ہے، اور اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ،’محبت ہمیشہ ہماری کہانیوں کا مرکز رہی ہے، اور نادانیاں کے ساتھ ہم اسے اس کی سب سے خالص اور جوان شکل میں منا رہے ہیں۔ یہ فلم ابراہم اور خوشی کے ساتھ ایک نیا اور متحرک جوڑا پیش کرتی ہے، اور یہ ابراہم کی دلچسپ ڈیبیو بھی ہے۔’
انکا فلم کی کہانی کیلئے پر عزم خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ،’یہ کہانی تعلق، افراتفری، اور تعلقات کی ہے جو جنریشن زیڈ کی محبت کی حقیقت کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے۔ ہم بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ناظرین پہلی محبت کا جادو نادانیاں کے ساتھ دوبارہ جئیں۔’
یاد رہے کہ فلم ’نادانیاں’ جلد ہی نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ ہوگی۔



