انفوٹینمنٹ
کنزہ ہاشمی اور منور فاروقی کی پریم کہانی 'ہوا بن کے' توجہ کا مرکز
کنزہ اور منور کے نئے گانے کا ٹیزر دھوم مچاگیا
کنزہ ہاشمی اور منور فاروقی کی پریم کہانی 'ہوا بن کے' توجہ کا مرکز
کنزہ اور منور کے نئے گانے کا ٹیزر دھوم مچاگیا
پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی اور بھارتی کامیڈین و شاعر منور فاروقی کے نئے گانے 'ہوا بن کے' کا ٹیزر سوشل میڈیا پر دھوم مچانے میں کامیاب ہو گیا۔
’روپوش‘ ، ’عشق تماشہ‘ ، ’گل و گلزار‘ اور ’ دل آویز‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔
کنزہ ہاشمی کی مقبولیت صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی اور اسی سبب بھارتی میوزک ڈائیریکٹرز ان سے رابطے میں رہتے ہیں اور انہیں اپنے گانے میں لیکر انکی چارمنگ پرسنیلیٹی سے گانے کو ہٹ کرواتے ہیں۔
کنزہ ہاشمی سب سے پہلے بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گیت میں کام کرچکی ہیں جس کے بعد گزشتہ سال گلوکار بھارتی گلوکار جوش برار کے گیت 'تیرے بنا نہ گزارا اے‘ سے بھی دھوم مچائی۔
کنزہ ہاشمی ان دنوں منور فاروقی کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کرنے میں مصروف تھیں جس کا نام 'ہوا بن کے' ہے۔
ٹیزر کنزہ ہاشمی اور منور فاروقی دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں گانے کی کہانی کی جھلک دکھائی ہے۔
شیئر کیے گئے ٹیزر میں سب سے پہلے پولیس موبائل کی ایمرجنسی لائٹ اور ایک لاش دکھائی گئی، پھر منور فاروقی کی شرٹ پر خون لگا دکھایا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار ہاتھ میں چھرا کپڑے میں لپیٹ کر پکڑا نظر آیا اور منور فاروقی کو گرفتار کر کے ساتھ لے جاتے دکھے۔
ٹیزر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ منور فاروقی پولیس اہلکاروں کے ساتھ روانہ ہوتے ہوئے پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں جہاں کنزہ ہاشمی سفید لباس میں ملبوس کھڑی نظر آتی ہیں جو منور فاروقی کو دیکھ کر رو رہی ہوتی ہیں۔
اس کے بعد گانے کے لیرکس شروع ہوتے ہیں اور اس میں دونوں کو بائیک پر سفر کرتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان کی محبت کی کہانی ہے اور منور فاروقی کی آنکھوں کے سامنے سے گزرتی ہے۔
اس گانے کی میکنگ میں بھارتی گلوکار رجت ناگپال، رِتو ربا اور نیہا ککڑ کی محنت شامل ہے۔
فینز کی جانب سے صرف گانے کا ٹیزر دیکھ کر ہی اسے سپر ہٹ قرار دے دیا گیا ہے جو 3 فروری کو ریلیز کیا جائیگا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



