فلم / ٹی وی

پانچ منشیات فروش خواتین کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

'ڈبہ کارٹیل' رواں ماہ 28 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Web Desk

پانچ منشیات فروش خواتین کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

'ڈبہ کارٹیل' رواں ماہ 28 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل 

فلمساز فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نیٹ فلکس کی ایک نئی ویب سیریز "ڈبہ کارٹیل" تیار کی ہے، ہتیش بھاٹیہ کی ہدایت کاری میں بنی اس سیریز کی کہانی مہاراشٹر کے ضلع تھانے کی 5 عام خواتین کے گرد گھومتی ہے جو 'ڈبہ' (ٹفن) ڈلیوری سروس کے ذریعے منشیات کا کاروبار شروع کرتی ہیں۔

سیریز کا پہلا لُک گزشتہ سال جاری کیا گیا تھا، اس سیریز میں شبانہ اعظمی، جیوتیکا، فرحان اختر، نمیشا سجین، انجلی آنند، گجراج راؤ، سائی تمہنکر، للت دوبے اور جشو سینگپتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

"ڈبہ کارٹیل" سیریز کا ٹیزر 31 جنوری کو ریلیز کیا گیا، جس میں ٹفن سروس فراہم کرنے والی عام خواتین کی زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب وہ منشیات کے کارٹیل میں ملوث ہو جاتی ہیں، ٹیزر کے آخر میں جیوتیکا، شبانہ سے کہتی ہیں، "تو یہ ہے تمہارا نارکوس تھانے؟"

شیبانی ڈانڈیکر نے سیریز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب آپ کو ایک چھوٹا سا خیال آتا ہے اور آپ مصنفین کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور ایکسل انٹرٹینمنٹ، نیٹ فلکس، اور ہتیش بھاٹیہ کے ساتھ کام کرتے ہیں تو وہ خیال ایک بڑے پروجیکٹ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک حقیقی تجربہ رہا ہے، میں ایک تخلیق کار کے طور پر اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ سکتی تھی، اپنے شوہر (فرحان اختر) کے ساتھ کام کرنا اور پروڈیوسرز عباس، قاسم اور ہتیش کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک تخلیق کار کے طور پر مزید کچھ نہیں مانگ سکتی تھی کیونکہ میں اپنے شوہر کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

فرحان اختر نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ شو ہے اور کافی خاص بھی کیونکہ اس شو کی خالق شیبانی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس سیریز کو میرے دل میں ایک خاص جگہ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 'ڈبہ کارٹیل' رواں ماہ 28 فروری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔