کبریٰ اور گوہر کی ڈھولکی نائٹ سے شادی کی تقریبات کا آغاز
کبریٰ اور گوہر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز 'ڈھولکی' ایونٹ سے کردیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ڈراما ’جنت سے آگے‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اسٹارز کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
دونوں طویل عرصے سے گہرے دوست ہیں لیکن چند سال سے فینز کو یہ شک تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں لیکن اسٹار جوڑی اس بات کو قبول نہیں کر رہی تھی۔
لیکن پھر 6 جنوری کو گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے شادی کا اشارہ دیا اور پھر کچھ دنوں بعد باقاعدہ اعلان کردیا کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پر ڈھولکی نائٹ کی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں اگرچہ دلہنیا کبریٰ خان کو نہیں دیکھا جاسکتا لیکن دلہا گوہر اپنے دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں پوز دیتے دکھ رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر اداکار و کانٹینٹ کریئٹر خاقان شہنواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں گوہر رشید، شہزاد شیخ اور عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر کے پسِ منظر میں کبریٰ اور گوہر کی کارٹونک تصویر کا بینر دیکھا جاسکتا ہے جس پر گوہر اور کبریٰ کے نام بھی لکھے نظر آرہے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں خاقان شہنواز نے ایونٹ کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ 'ڈھولکی بجنے کا ٹائم ہے'۔
فینز کی جانب سے جہاں ان تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں کبریٰ خان کی تصاویر بھی شیئر کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں