ثانیہ مرزا کا طلاق کے دو سال بعد شعیب کے خلاف بڑا اقدام
ثانیہ مرزا نے 2023 میں معروف کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے تقریباً دو سال بعد ایک بڑا قدم اٹھالیا۔
دیکھا جائے تو ثانیہ مرزا کا نام دیگر خواتین کیلئے ایک مثال ہے جو اپنی زندگی میں مشکلات دیکھنے کے باوجود ہمت و حوصلے سے سب کے دل جیت رہی ہیں۔
وہ دبئی اور حیدرآباد میں دو ٹینس آکیڈمیز چلارہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹی وی نشریات میں سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے آسٹریلین اوپن 2025 کی کوریج پر کام بھی کیا تھا۔
ازدواجی زندگی کی بات کریں تو ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔
اب بطور سنگل پیرنٹ نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے، بھارتی ٹینس اسٹار نے جہاں اپنی زندگی سے شعیب کا نام پہلے ہی ہٹا دیا تھا اب اپنے نئے ولا سے بھی انکا نام و نشان مٹا دیا جو اس وقت زیر تعمیر تھا۔
رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں جہاں انکے لیے ایک نیا ولا تیار ہورہا تھا جو اب تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔
علاوہ ازیں اگرچہ کہ اس معاملے پر ثانیہ مرزا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن کررہے تھے جن سے متعلق قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔
جبکہ دوسری جانب ادھر گھر پر لکھی گئی نام کی پلیٹ سے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ہٹادیا ہے اور اب انکی جگہ اپنے بیٹے اذہان کا نام لکھا ہے۔
نام کی تبدیلی کے ساتھ، ثانیہ مرزا نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح اور سب سے قریبی ساتھی ان کا بیٹا اذہان ہے، اور وہ اس کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک کے ساتھ ان کی 14 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ایک شاندار کیریئر کا اختتام کیا تھا۔دوسری جانب، شعیب ملک اپنی نئی اہلیہ، معروف اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور دنیا بھر میں گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں۔