زندگی امتیاز کی فلموں جیسی، صبا قمر کا بیان وائرل
درد میں اپنا ہی مزہ ہے
پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کو بھارتی فلم ڈائریکٹر ’امتیاز علی’ کی فلموں سے تشبیہ دے دی۔
اداکارہ صبا قمر ایک خوبصورت ماڈل اور میزبان بھی ہیں جبکہ ان کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004ء میں کیا اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں لیجنڈری اداکار عرفان کے ہمراہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور سرحد پار بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔
خود کا خیال رکھنے اور ہر لمحے کو کھل کر جینے والی صبا قمر اپنی زندگی میں اصول و ضوابط کی پابند بھی نظر آتی ہیں۔ اور بات جب سیلف کئیر کی ہو تو وہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔علاوہ ازیں اداکاری میں اپنی مثال آپ حسن کی ملکہ صبا قمر ہر لمحہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں جہاں انکی قاتلانہ جھلکیوں سے مداح محظوظ ہوتے ہیں۔
اپنی دنیا میں مگن رہنے والی صبا قمر کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں اپنی زندگی کو شاعرانہ انداز میں بیان کرتے سنا گیا۔
کلپ پر غور کیا جائے تو اداکارہ صبا قمر کسی ایونٹ میں موجود ہیں جہاں انکا کہنا تھا کہ،’میری زندگی امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے، جیسے نامکمل روح، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ادھورے پن کا اپنا ہی مزہ ہے۔’
اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ،’چیزوں کا ادھورا رہ جانا اسکا ایک اپنا الگ ہی مزہ ہوتا ہے، اس کے برعکس خواہشات کا حاصل ہوجانا ان خواہشات کو مار دیتا ہے، اور میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ درد میں ہی مزہ ہے’۔
چہرے پر مسکراہٹ اور دلکش الفاظ کا چناؤ ، ساتھ صبا قمر کی دل چھو جانے آواز کا تڑکا نہ صرف سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرگیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ کے اس بیان پر تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’بہن تم پاکستان کی ریکھا بنتی جارہی ہو’۔
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ،’یہی کرتے کرتے میرا نہ بن جانا۔’
-
اسکینڈلز 5 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 35 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟