پہلی ڈھولکی نائٹ پر کبریٰ اور گوہر کے رومانوی پوز دل چھو گئے
ڈھولکی پر دلہن اور دولہا سمیت مہمانوں کا دھوم دھڑکا

پاکستانی اداکار گوہر رشید نے ڈھولکی نائٹ سے رومانوی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔
افواہوں کو سچ ثابت کرتے ہوئے اسٹار جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا گزشتہ شب ’ڈھولکی نائٹ’ سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس سے وائرل جھلکیاں سوشل میڈیا پر ڈیرہ جمانے میں کامیاب ہوگئیں۔
پہلے ساتھی اداکار، پھر بہترین دوست اور اب زندگی پھر کے ساتھی کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں ،بلاشبہ یہ ایک ناقابل یقین لمحہ ہوتا ہے جب دو لوگ جو پہلے ساتھی اداکار کے طور پر کام کر رہے ہوتے ہیں پھر بہترین دوست بن جاتے ہیں اور پھر وقت کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
اور گوہر رشید اور کبریٰ خان کی نو سالہ دوستی اس بات کا ثبوت ہے کہ حقیقی محبت کی بنیاد ہمیشہ سچی دوستی ہوتی ہے۔
حالانکہ پہلے پہل یہ جوڑا اپنے اس رشتے کو محض دوستی کا نام دیتا تھا لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعلق اتنا مضبوط ہوتا گیا کہ اب یہ دو دوست زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں وعدے کرچکے ہیں۔
کبریٰ اور گوہر کا نکاح مقدس شہر مکہ میں ہوگا لیکن ڈھولکی سمیت دیگر فنکشن پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں جس میں پاکستانی فنکار بھرپور شرکت کریں گے۔
گزشتہ شب ڈھولکی نائٹ سے وائرل ہونے والی تصاویر میں شہزاد شیخ اور عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پسِ منظر میں کبریٰ اور گوہر کی کارٹونک تصویر کا بینر دیکھا جاسکتا ہے جس پر گوہر اور کبریٰ کے نام بھی لکھے نظر آرہے ہیں۔
علاوہ ازیں اداکار گوہر رشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ڈھولکی نائٹ سے چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں دلہن دولہا سمیت مہمانوں کو خوب ہلا گلا کرتے دیکھا گیا۔
تقریب کی مناسبت سے دلہنیا کبریٰ خان پسٹل رنگ کی پشواس میں نظر آئیں جبکہ دولہے راجا گوہر رشید نے بوٹل گرین کرتہ پاجامہ سمیت گرین شال سے اپنے لُک کو مکمل کیا۔
علاوہ ازیں دلہن اور دولہے کا پوسٹر پوز ، ساتھی فنکاروں کیساتھ تصاویر اور مہمانوں کیساتھ خوب دھوم دھڑکا بھی تقریب کو چار چاند لگاگیا۔
گوہر رشید نے خوبصورت جھلکیاں سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ،’بے حد محبت اور گلے ملنے کا پیغام’۔
دوسری جانب ان جھلکیوں کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کی مزید تقریبات اور تصاویر کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں۔
دونوں کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:




-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں