علی امین گنڈا پور نے اپنا 'ویلنٹائن ڈے پلان' بتادیا
دنیا الگ طرح ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقے سے منائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے منفرد طریقے سے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امیں گنڈا پور نے کہا کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا میں دو بندے مل کر یہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اچھی مینجمینٹ سے صحت کارڈ میں سالانا 11 ارب کی بچت ہورہی ہے، دس بارہ ارب روپے کی ادویات اب ہم 5 ارب میں لے رہے ہیں۔
'عمران خان کا حکم میرا فیصلہ ہوگا'
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کا حکم میرا فیصلہ ہوگا، جب وہ چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے جب ہی وزیراعلیٰ بنا بیٹھا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کے وزیراعظم کے پاس دینے کو کچھ نہیں، آرمی چیف نے این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہائی کرائی ہے، اگر این ایف سی نہ بلائی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے، آبادی بڑھ گئی ہے این ایف سی میں ہمارا حصہ بھی بڑھے گا۔
'آرمی چیف سے بات چیت ہوتی رہتی ہے'
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فوج پاکستان کے معاشی صورتحال میں پوری طرح اچھا کردار ادا کررہی ہے، آرمی چیف سے اجلاسوں میں بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال سے ہمارا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے، افغانستان کے ساتھ مجاہدین والا رشتہ موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں جرگہ لے کر جائیں گے، جرگے میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں گے۔
-
بالی ووڈ 21 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 29 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 60 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب