ارجن کپور کی اپنی والدہ کیلئے جذبات سے بھرپور وش
لرزتی آواز اور آنکھیں نم اداکار کے دکھ بیان کرگئیں

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے سالگرہ کے موقع پر آنجہانی والدہ کو جذبات سے بھرپور انداز میں مبارکباد پیش کردی۔
اداکار ارجن کپور نے اپنی والدہ مونا شورے کپور کی سالگرہ کے موقع پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اب ان کے پاس اپنی ماں کی مزید تصاویر پوسٹ کرنے کے لیے نہیں بچیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اداکار نے مختصر پیغام پر مبنی ویڈیو کلپ اور تصویر شیئر کی جس میں انکی والدہ کی تصویر فریم میں لگی دیوار پر دیکھی جاسکتی ہے۔
پہلی سیلفی میں ارجن کپور اپنی والدہ کی تصویر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی ماں کی سالگرہ مناتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جہاں بھی ہیں، ان پر فخر کر رہی ہوں گی۔
پوسٹ کے کیپشن میں ارجن کپور نے لکھا کہ،’ہیپی برتھ ڈے ماں… میں تمہیں ہر وقت یاد کرتا ہوں، شاید اب پہلے سے زیادہ۔ امید ہے کہ میری بہن اور میں آپکی سکھائی ہوئی باتوں پر عمل کرتے ہوئے خود کو بہترین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں’۔
ارجن کپور مزید لکھتے ہیں کہ،’ ہم تمہاری پہچان کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب میرے پاس نہ تصویریں بچی ہیں اور نہ ہی الفاظ… یہ حقیقت مجھے تکلیف دیتی ہے کہ میں تم سے اب کچھ کہہ نہیں سکتا، لیکن ایک دن ہم دوبارہ ملیں گے، گلے لگیں گے، باتیں کریں گے… تب تک بس تم ہمیں مسکراتے ہوئے دیکھتی رہو اور ہماری نگرانی کرتی رہو۔ تمہیں لا متناہی محبت!’
دوسری جانب ارجن کپور کی بہن انشولا کپور نے بھی انسٹاگرام پر والدہ کی سالگرہ کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کی جس میں چند نایاب جھلکیاں شامل تھیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں انشولا کپور نے آنجہانی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،’آج آپ 61 سال کی ہو جاتیں! 2008 کے بعد سے آپ کے ساتھ کیک کاٹنے کا موقع نہیں ملا، اتنے سال گزر گئے کہ میں تقریباً بھول چکی ہوں کہ جب ہم ہیپی برتھ ڈے گاتے تھے تو آپ کے چہرے کے تاثرات کیسے ہوتے تھے۔’
ارجن کپور نے بہن مزید لکھتی ہیں کہ،’ ماں، میں روز آپ کو یاد کرتی ہوں – آپ کی ہنسی، آپ کے گرم جوش گلے، اور وہ تحفظ جو میں آپ کے ساتھ محسوس کرتی تھی۔ کاش میں آپ کو ایک بار پھر گلے لگا سکتی۔’
انہوں نے آخر میں یہ امید بھی ظاہر کی کہ ان کی والدہ آج کے دن اپنی پسندیدہ ڈشیں، دہی کڑھی، فش کری اور چاول کھا رہی ہوں گی۔
کام کے حوالے سے بات کریں تو اداکارارجن کپور جلد ہی ’میرے ہسبینڈ کی بیوی’ میں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 7 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 35 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 41 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا