انفوٹینمنٹ

ارجن رامپال شو پروموشن کے دوران اسٹیج پر زخمی

ارجن رامپال کے ہاتھ سے بہتا خون، فینز کو پریشان کرگیا

Web Desk

ارجن رامپال شو پروموشن کے دوران اسٹیج پر زخمی

ارجن رامپال کے ہاتھ سے بہتا خون، فینز کو پریشان کرگیا

ارجن رامپال شو پروموشن کے دوران اسٹیج پر زخمی
ارجن رامپال شو پروموشن کے دوران اسٹیج پر زخمی

بھارتی خوبرو اداکار ارجن رامپال اپنی فلم رانا نائڈو ٹو کی پروموشن کے دوران اس سٹیج پر اسپیشل انٹری دیتے ہوئے زخمی ہو گئے۔

 راجیو رائے کی رومانوی فلم ’پیار عشق اور محبت‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے بھارتی اداکار ارجن رامپال بالی وڈ کے ایک ایسے ہیرو ہیں جنکی مسکراہٹ اور منفر چال نے کئی کنواری حسیناؤں کو دیوانہ بنایا۔

فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں منفی کردار نبھانے والے ارجن رامپال نے تین جنوری کو نیٹ فلیکس کے ایک ایونٹ میں شرکت کی جس کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ان کے فینز کو پریشان کر گئیں۔

دراصل ان ویڈیوز میں ارجن رامپال کی انگلی سے خون بہتا نظر آرہا ہے جس کو وہ دیکھ کر ان دیکھا کرتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن رامپال اپنے نیٹ فلکس شو 'رانا نائڈو' کے دوسرے سیزن کی پروموشن کے لیے اسٹیج پر انٹری دینے سے قبل ایک شیشے کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے۔

ویڈیو میں ارجن رامپال نے اس شیشے کو مکا مارا اور جوتے کی ٹھکر سے نیچے کے شیشے کوگرایا اور پھر اس میں سے گزرتے ہوئے سٹیج پر آگئے لیکن جب اس ٹوٹتے شیشے کے نیچے سے وہ گزرے تو وہ شیشہ ان کے اوپر بھی گرتا نظر آیا۔

بعد ازاں ویڈیو میں ارجن رامپال اسٹیج پر کھڑے نظر آئے اور ان کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا جس کو وہ دوسرے ہاتھ پر لگا کر صاف کرنے کی کوشش کرتے دکھے۔

ارجن رامپال کی ویڈیو دیکھ کر ان کے فرینڈز بے انتہا پریشان ہو گئے ہیں اور ان کی ہمت کی تعریف کرتے دکھ رہے ہیں کہ اس تکلیف میں بھی وہ اسٹیج پر مسکراتے نظر آئے۔

اس موقع پر ارجن رامپال نے سیاہ کُرتا اور پجامہ زیب تن کیا اور اس کے ساتھ اسٹور کو گردن میں ڈالا۔

ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ارجن ارمپال کا را-ون موڈ ایکٹیویٹ ہو چکا ہے'، جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'ارجن رامپال نے اکشے کمار کی طرح انٹری دینا چاہی لیکن غلطی کر بیٹھے'۔

ایک اور فین نے لکھا کہ 'اس لمحے میں گلاس کو چوٹ لگی ہے ارجن رامپال کو نہیں'۔

تازہ ترین