فرح خان کی حنا خان پر قرآنی آیات دَم کرنے کی ویڈیو وائرل
کوریوگرافر نے بتایا کہ قرآن کی یہ واحد سورۃ ہے جو انہیں یاد ہے۔

بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان کی جانب سے کینسر کی شکار حنا خان پر قرآن پاک کی سورۃ اخلاص پڑھ کر پھونکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حنا خان کوریوگرافر کے مدعو کرنے پر ان کے گھر پہنچی تھیں، جن کا انہوں نے پرتپاک استقبال کیا، حنا خان کے کشمیری پس منظر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فرح نے حنا کے لیے بطور خاص کشمیری پکوان بھی پکایا۔
فرح نے حنا خان کی آمد کا ولاگ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے حنا نے اپنی بیماری اور دیگر معاملات پر فرح خان کے ساتھ دلچسپ گپ شپ کی۔
حنا کو کینسر کا کیسے پتا چلا
فرح کے پوچھنے پر حنا خان نے کینسر کی تشخیص کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے لیکن میں شوٹنگ چھوڑ کر اپنا چیک اپ کرانے نہیں جانا چاہتی تھی کیوں کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گڑ بڑ اس قدر بڑی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے ذہن میں تھا کہ کوئی انفیکشن ہوگیا ہوگا، بعد میں ٹیسٹ کرالوں گی کیوں کہ میں نے اتنا آگے کا نہیں سوچا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران مجھ میں بیماری کی علامات موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے انہیں کام کرنے سے منع کیا ہے وہ مختلف ایونٹس اور کیمپین میں ضرور حصہ لے رہی ہیں لیکن ڈرامہ، سوپس اور سیریز میں فی الوقت کام نہیں کررہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری ریڈی ایشن کے صرف چند سیشنز باقی ہیں اس کے بعد میں کام کے لیے تیار ہوں۔
بعدازاں کھانے سے لطف اندوز ہونے کے بعد جب حنا اپنی میزبان کے گھر سے روانہ ہونے لگیں تو فرح نے انہیں تحائف سے بھی نوازا۔
فرح کا حنا پر دم
رخصت ہوتے ہوئے حنا نے فرح خان سے اپنے لیے دعا کرنے کی درخواست کی جس پر فرح نے بسمہ اللہ پڑھ کر قرآن پاک کی سورۃ اخلاص پڑھی اور حنا خان پر پھونک دیا جس پر اداکارہ خاصی حیران اور خوش نظر آئیں۔
فرح خان نے بتایا کہ یہ قرآن پاک کی واحد سورۃ ہے جو انہیں یاد ہے اور ان کی دادی ان پر یہ سورۃ روزانہ پڑھ کر دم کیا کرتی تھیں اور وہ ہر صبح اپنے بچوں پر بھی یہ پڑھ کر دم کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ فرح خان کے والد کامران خان مسلمان جبکہ ان کی والدہ مانیکا ایرانی پارسی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں، وہ معروف ڈائریکٹر ساجد خان کی بہن جبکہ فرحان اور زویا اختر کی کزن ہیں۔
دوسری جانب حنا خان کو گزشتہ برس جون میں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے اپنی بیماری کے علاج کے دوران جس ہمت و جذبے کا مظاہرہ کیا ہے اس نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
-
اسکینڈلز 19 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 27 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم