کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی میں ناچ گانوں کا راج
ڈھول کی تھاپ پر رقص سے لیکر 'کیا ہوا تیرا وعدہ' گنگناتے ستارے
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی نائٹ میں شوبز ستاروں کا رقص اور سُر سے سُر ملاتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ڈراما 'سنگَ مرمر' کی 'شیریں' اور 'ڈائجسٹ رائٹر' کے 'شوکت' کو اپنی بہترین اداکاری سے یادگار بنانے والے کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
فینز کا ماننا ہے کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ اپنی قربت اور گہری دوستی کے سبب ہی کیا ہوگا۔
شادی کے حوالے پوچھے جانے پر انکار پر انکار کرنے والی اس جوڑی نے اپنی اس بڑی خوشی کا باقاعدہ اعلان شادی کی تقریبات کا آغاز کرنے سے چند روز قبل کرتے ہوئے جنوری میں سب کو خوش کردیا۔
دونوں اپنی خوشیوں کو باقاعدہ رنگ دیتے ہوئے تقریبات کا آغاز 'ڈھولکی نائٹ' سے کرچکے ہیں۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خاص رات کی تصاویر شیئر کیں جن میں نہ صرف جوڑی بلکہ انکے دوست احباب بھی بے انتہا خوش نظر آرہے ہیں۔
اس ڈھولکی نائٹ کا اہتمام اداکارہ مومل شیخ اور انکے شوہر نادر نواز نے کیا جس کو کبریٰ اور گوہر رشید کی 'پہلی ڈھولکی' قرار دیا جارہا ہے یعنی دیگر دوست بھی اسٹار جوڑی کیلئے ڈھولکی کا اہتمام کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ اور گوہر رشید کی خوشی میں شہزاد شیخ، عبداللہ کادوانی، علی رحمان، ثناء شاہنواز، مومل شیخ، علی سفینا، حرا ترین، خاقان شہنواز بھی ہنستے مسکراتے نظر آئے۔
تصاویر کے علاوہ اس ایونٹ میں سب خوشی میں جھومتے اور رقص کرتے بھی دکھے۔

موشل شیخ کی جانب سے شیئرکی گئی پوسٹ میں تصاویر کے علاوہ ایک ویڈیو بھی شامل ہے جس میں دلہا دلہن بھی ڈھول کی تھاپ پر جھومتے اور بھنگڑا کرتے دکھے جبکہ انکے ساتھ وجاہت رؤف اور انکی اہلیہ شازیہ وجاہت بھی رقص کرتے دکھے۔
ڈھولکی ایونٹ میں گلوکار عمران علی کو پرفارمنس کیلئے مدعو کیا گیا جو بالی وڈ گیت گاتے اور سماں باندھتے دکھے۔
ایک ویڈیو میں سب ایک کمرے میں بیٹھے گانے گاتے نظر آئے جہاں عمران علی مائیک پر گانے گا رہے تھے جبکہ عمر عالم کو بالی وڈ گیت 'بیڑی' پر دیوانہ وار جھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں حسین رضوی اور شازیہ وجاہت بھی عمران علی کی جانب سے گائے جانے والے گیت 'لندن ٹھمکتا' پر رقص کرتے دکھے۔
سوشل میڈیا پر اس ڈھولکی نائٹ کی نئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو فینز کو اس تقریب سے جوڑے رکھتا نظر آرہا ہے۔
-
اسکینڈلز 11 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 19 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم