سائی پلوی کو 'ارجن ریڈی' میں کاسٹ کرنے سے کیوں منع کیا گیا؟
ہدایت کار اپنی فلم ارجن ریڈی کیلئے سائی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی 2017 میں ہدایت کاری میں بننے والی پہلی سپر ہٹ فلم ‘ارجن ریڈی’ کے لیے پہلا انتخاب ساؤتھ انڈین اداکارہ سائی پلوی تھیں۔
فلمساز نے سائی پلوی کے حوالے سے اس بات کا انکشاف اپنی آنے والی رومانوی فلم 'ٹھنڈیل 'کی پری ریلیز تقریب میں کیا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر زیر گردش ایونٹ کی ایک ویڈیو میں سندیپ نے کہا کہ انہیں کیرالہ سے ایک کوآرڈینیٹر ملا، جو بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ حقیقت میں کوآرڈینیٹر نہیں تھا۔
سندیپ نے اس کوآرڈینیٹر سے پوچھا کہ وہ سائی کو اپنے متنازع رومانوی ڈرامے میں مرکزی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تو کوآرڈینیٹر نے ان سے پوچھا فلم میں رومانوی حصے کے بارے میں سوال کیا جس پر سندیپ نے کہا کہ ہاں تیلگو سینما کے معمول کے حساب سے زیادہ ہے۔
کوآرڈینیٹر نے پھر سندیپ سے کہا کہ تو پھر 'سائی پلوی کو فلم میں کاسٹ کرنے کے بارے میں بھول جاؤ' کیونکہ یہ لڑکی بغیر آستین کے کپڑے بھی نہیں پہنے گی'۔
ہدایت کار کی یہ بات سن کر ایونٹ میں حاضرین کے درمیان بیٹھی سائی پلوی مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔
سندیپ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہیروئنیں مواقع کی بنیاد پر وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں لیکن یہ دیکھنا کہ سائی پلوی بالکل نہیں بدل رہی، یہ بہت اچھا ہے۔ یہ واقعی بہت اچھا ہے۔'
سندیپ نے تیلگو فلم 'ارجن ریڈی' کے ذریعے ہدایتکاری کے یرئیر کی ایک متنازع لیکن کامیاب شروعات کی، اس فلم میں وجے دیوراکونڈا اور شالنی پانڈے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
بعد میں اسے 2019 میں سندیپ نے کبیر سنگھ کے طور پر ہندی زبان میں بھی بنایا تھا جس میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی نے اداکاری کی اور وہ فلم بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
سندیپ اب اگلی فلم 'اسپرٹ' کے لیے پربھاس کے ساتھ ہدایت کاری کر رہے ہیں۔
تھنڈیل، جس میں ناگا چیتنیا اور سائی پلوی اداکاری کر رہے ہیں، جس کی ہدایت کاری چندو مونڈیتی نے کی ہے۔
فلم کی کہانی ماہی گیروں کے تجربے کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے ایک سفر کے دوران غلطی سے پاکستانی سمندری حدود میں چلے جاتے ہیں۔ فلم میں موسیقی نیشنل ایوارڈ یافتہ موسیقار دیوی سری پرساد کی جبکہ سنیماٹوگرافی شمدت کی اور ایڈیٹنگ نیشنل ایوارڈ یافتہ نوین نولی کی ہے۔
ہٹ فلم 'لو اسٹوری' کے بعد تھنڈیل، ناگا چیتنیا اور سائی پلوی کا دوسرا آن اسکرین پروجیکٹ ہے جو 7 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔




