وائرل اسٹوریز

کنزہ ہاشمی کی 'ہوا بن کے' پر دلکش ویڈیو وائرل

کنزہ ہاشمی نے فینز پر پیار کی بارش کردی

Web Desk

کنزہ ہاشمی کی 'ہوا بن کے' پر دلکش ویڈیو وائرل

کنزہ ہاشمی نے فینز پر پیار کی بارش کردی

پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی کامیڈین و شاعر منور فاروقی کے ساتھ ریلیز ہونے والے نئے گیت 'ہوا بن کے' کی کامیابی پر فینز کے نام پیغام جاری کردیا۔

حسن و دلکشی سے سرشار کنزہ ہاشمی کے پاکستان میں تو بے شمار فینز ہیں ہی ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔

کنزہ ہاشمی بھارتی میوزک ڈائیریکٹرز کی اولین ترجیح بنتی جارہی ہیں جس کی مثال انکی گزشتہ ایک سال سے بھارتی میوزک ویڈیوز میں ان کی کاسٹنگ ہے۔

کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی اور گلوکار جوش برار کے گیتوں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر سب کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں اور اب وہ ایک اور گیت کا حصہ بن چکی ہیں۔

کنزہ ہاشمی کا 3 فروری کو منور فاروقی کے ساتھ گیت 'ہوا بن کے' ریلیز کیا گیا جس میں دونوں اپنی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی اس گانے نے موسیقی کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور نیہا ککڑ اور ریتو ربا کے کولیب کو بھی بے اتنہا پسند کیا جارہا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں منور فاروقی اور کنزہ ہاشمی کی جوڑی بھی جچ رہی ہے اور دونوں کی کیمسٹری نے گانے کو مزید خاص بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس گانے کو خوب تعریف سے نوازا جارہا ہے اور اسی محبت کو دیکھ کر کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس گانے پر بنائی گئی ریل شیئر کی اور فینز کیلئے خاص پیغام لکھا۔

کنزہ ہاشمی نے لکھا کہ 'آپ سب کا دل سے شکریہ کہ ہوا بن کے کو اس قدر محبت سے نوازا، آپ کی سپورٹ میرے لیے بہت خاص ہے، گانا ہر پلیٹ فارم پر  آچکا ہے اس لیے اس کو پلے کریں اور اس پ وائب میچ کریں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس گانے پر ریلز بنانا نہیں بھولیے گا، ہمیں ٹیگ کریں اور مل کر جادو پھیلا دیں'۔

تازہ ترین