فلم / ٹی وی

رمضان اسپیشل ڈرامے جن کا شائقین کو بےصبری سے انتظا ر ہے

Web Desk

رمضان اسپیشل ڈرامے جن کا شائقین کو بےصبری سے انتظا ر ہے

 
رمضان اسپیشل ڈرامے جن کا شائقین کو بےصبری سے انتظا ر ہے

ڈرامہ سیریلز تیرے میرے سپنے، چاند نگر، فیری ٹیل، عشق جلیبی، ہم تم، چپکے چپکے کے نام سُن کو آپ کو یقیناً رمضان کی یاد آگئی ہوگی کیونکہ یہ ڈرامے رمضان میں نشر کیے گئے اور شائقین کے دلوں میں گھر کر گئے۔

پاکستانی رمضان ڈرامے ہمیشہ تفریح اور دل کو خوش کر دینے والی کہانیوں کا خوشگوار امتزاج پیش کرتے ہیں۔ 

رمضان کی آمد پر ہم روحانیت کی فضا اور لذیذ مرچ مصالحے والے پکوڑوں کے ساتھ ساھ کچھ دلچسپ ’روم کوم‘ (رومانس کامیڈی) پر مبنی ڈراموں کے بھی منتظر ہیں جن کے ٹیزرز نے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

رمضان کے اسپیشل کچھ ڈراموں کے تو باضابطہ اعلان ہوچکے ہیں لیکن کچھ نے اعلان ہونے سے  قبل ہی فُل ہائپ بنالی ہے۔

یہاں  ان چار دلچسپ رمضان ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہیں جن کی سوشل میڈیا پر ہر جانب گونج ہے۔

دل والی گلی میں (حمزہ سہیل اور سجل علی کے ساتھ):

 ہَم ٹی وی نے حال ہی میں آنے والے ڈرامے ‘دل والی گلی میں‘ کی جھلک پیش کی ہے، اور یہ پہلے ہی بہت زیادہ جوش و خروش پیدا کر رہا ہے۔

یہ ڈرامہ معروف اور پسندیدہ اسکرین جوڑی حمزہ سہیل اور سجل علی پر مبنی ہے جو حال ہی میں ختم ہونے والے سپرہٹ ڈرامے ’زرد پتوں کا بن‘ میں دکھائی دیے تھے، جو آبادی کے کنٹرول، خواتین کی تعلیم، بچوں کی پیدائش، لڑکیوں کی تعلیم، صحت کے مسائل اور دیگر موضوعات پر مبنی تھا۔

 اس ڈرامے نے سجل علی اور حمزہ سہیل کی اداکاری اور کیمسٹری کو بہت سراہا گیا اور ’دل والی گلی میں‘ میں  بھی مداح ان کی زبردست کیمسٹری دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

حمزہ سہیل نے رمضان میں ’فیری ٹیل‘ جیسے پراجیکٹ دیے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ سجل علی رمضان ڈرامے میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ، اس ڈرامے کا اسکرپٹ ظفر معراج نے لکھا ہے اور ہدایتکار کاشف نثار نے اس کی ڈائریکشن دی ہے۔ ان دونوں کی جوڑی نے پچھلے ڈراموں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، کابلی پلاؤ، من جوگی اسی جوڑی کا شاہکار ہیں۔

رخشی سویٹس (خوشحال خان اور سحر خان کے ساتھ) 

خوشحال خان اور سحر خان پہلی بار رمضان ڈرامے ’رخشی سویٹس‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کی ہدایتکاری شاہد شفاعت نے کی ہےاسی پراجیکٹ کی باقی تفصیلات آنا تو ابھی باقی ہیں لیکن  اس جوڑی نے پہلے ہی تجسس پیدا کر دیا ہے۔ دونوں اداکاروں نے اپنے کیریئر میں دلچسپ پراجیکٹ پر کام کیا ہے، سحر خان نے ’فیری ٹیل‘، ’جفا‘، اور ’تن من نیل و نیل‘ جیسے پیغام دینے والے اسکرپٹس میں کام کیا ہے، اور خوشحال خان نے ’دُنیا پور‘ اور ’یحییٰ‘ جیسے پراجیکٹس میں کام کیا ہے۔

 ’رخشی سویٹس‘ ایک مزاحیہ اور دل کو خوش کر دینے والے لمحوں کا مرکب ہو سکتا ہے، اور اس کی کہانی شاید ایک خاندانی بیکری کے ارد گرد گھوم رہی ہو، جہاں دلچسپ حادثات ہوتے ہیں، یا پھر یہ ایک لوو اسٹوری بھی ہوسکتی ہے۔

آس پاس (علی انصاری اور لائبہ خان کے ساتھ)

علی انصاری اور لائبہ خان کی جوڑی  رمضان ڈرامے ’آس پاس‘ میں واپس آ رہی ہے، اور مداح بے حد پرجوش ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘کفارہُ میں ان کی اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کو بہت متاثر کیا تھا، اس لیے یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 ’آس پاس‘ کی کہانی میں ہمیں یقیناً ایک جدید محبت کی کہانی، یا شاید ایک خاندان کی لڑائی دکھائی دے گی جو ان کے رشتہ کو چیلنج کرتی ہے۔ اس میں کچھ مزاحیہ لمحات بھی ہو سکتے ہیں جب یہ دونوں عجیب و غریب رشتہ داروں یا غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہیں۔

تیرے آنے سے 2 (منیب بٹ اور کومل میر کے ساتھ)

’تیرے آنے سے‘ کے پہلے سیزن میں منیب بٹ اور کومل میر  نے اپنے دلکش کرداروں کے ساتھ سب کو محظوظ کیا تھا، اور اب ‘تیرے آنے سے 2‘ کے حوالے سے مداح بہت پرجوش ہیں۔

پہلی بار جب یہ جوڑی سکرین پر آئی تھی، ان کی کیمسٹری نے ناظرین کا دل جیتا تھا، اور اب انہیں دوبارہ دیکھنے کا انتظار ہے۔ 

اس کہانی میں ہو سکتا ہے کہ وہ نئے چیلنجز کا سامنا کریں یا پھر کچھ دلچسپ صورتحال میں پھنس جائیں جو ان کے رشتہ کو آزمانے کا سبب بنے۔ ان کی کیمسٹری اور محبت بھری کہانی دوبارہ ناظرین کو دلکش لمحات فراہم کرے گی۔

تازہ ترین