اداکار شفقت چیمہ سے متعلق بری خبر سامنے آگئی
اداکار کی حالت بہتر ہونے کے بجائے روز بروز بگڑتی چلی جارہی ہے، ندیم چیمہ

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شفقت چیمہ کی صحت کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی۔
فلم ہدایت کار ندیم چیمہ نے اداکار کی صحت سے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔
ندیم چیمہ کا کہنا تھا کہ شفقت چیمہ گزشتہ 6 ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی صحت اچھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شفقت چیمہ کی جسمانی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے، سال ڈیڑھ سال کے عرصے سے مختلف اسپتالوں میں ان کا علاج ہوا لیکن ان کی حالت میں بہتری نہیں آرہی۔
ندیم چیمہ نے بتایا کہ انہیں دماغی عارضہ لاحق ہے جس میں یادداشت کمزور ہوگئی ہے نیورو کا مسئلہ ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ادویات اور علاج جاری ہے جس کے ساتھ وہ آہستہ آہستہ زندگی کی جانب لوٹیں گے لیکن دن بدن ان کی طبیعت بگڑتی ہی چلی جارہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شفقت چیمہ کے علاج کے لیے حکومت کے کسی تعاون کی ضرورت نہیں۔
اگرچہ ندیم چیمہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ شفقت چیمہ میں کس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اداکار’الزائمر یا ڈیمینشیا’ کا شکار ہیں، جس میں ذہنی حالت شدید متاثر ہوجاتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شفقت چیمہ دماغ کی شریان میں خون جمنے کے سبب کوما میں چلے گئے ہیں تاہم بعد میں اس کی اہلِ خانہ کی جانب سے تردید کردی گئی تھی البتہ ان کے اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کی اطلاع درست تھی۔
شفقت چیمہ نے اپنے 45 سال کے فلمی کیریئرمیں 941 فلموں میں کام کیا ہے جو کہ، ان کے مطابق، پنجابی فلم انڈسٹری کے سپرہٹ ہیرو سلطان راہی کی فلموں سے بھی تعداد میں زیادہ ہیں۔
انہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کی بے شمار فلموں میں وِلن کا کردار ادا کیا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی، شفقت چیمہ نے 1974 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔
مدرسے سے تعلیم یافتہ شفقت چیمہ حافظ قرآن بھی ہیں جب کہ ان کے والد بھی دینی عالم تھے۔
انہوں نے پنجابی فلموں میں ولن کے کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں ہی غنڈے کے کردار ادا کیے، تاہم بعد ازاں اردو میں بننے والی فلموں میں بھی وہ ولن کے طور پر نظر آئے۔
-
بالی ووڈ 33 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 42 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب