حدیقہ کیانی کی ہمشکل بہن نے تہلکہ مچادیا
تصاویر دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کرواکر صارفین کو دنگ کردیا۔
حدیقہ کیانی کا شمار انڈسٹری کی نامور شخصیات اور سب سے پسندیدہ گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے جس کی وجہ ایک یہ ہے کہ انکی موسیقی آج بھی اتنا ہی سراہے جانے کے قابل ہے جتنا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش کیا تھا کیونکہ صوفیانہ موسیقی اور لوک گانوں سے محبت ان کے کام میں واضح نظر آتی ہے۔
علاوہ ازیں اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی روز مرہ زندگی کے یادگار لمحات اپنے فینز کیساتھ کھل کر شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں گلوکارہ نے ایسی پوسٹ شیئر کی جس نے منظر عام پر آتے ہی صارفین کو دنگ کردیا۔
پوسٹ میں گلوکارہ نے اپنی بہن کیساتھ چند تصاویر جاری کیں جس میں انکی بہن کی شکل ہوبہو حدیقہ کیانی سے میچ کررہی تھی۔
بس جو چیز ان دونوں میں مختلف تھی وہ انکے دونوں بہنوں کے بالوں کے رنگ تھے جبکہ نین نقش، رنگ ہر ایک ادا دونوں کی ایک دوسرے سے بے حد مل رہی تھی۔
پوسٹ کے کیپشن میں حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،’سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت بہن’۔
دوسری جانب وہ صارفین جو ابھی تک شاید صرف حدیقہ کیانی کے نام سے ہی واقف تھے یہی وجہ تھی کہ انکی بہن جو ہوبہو حدیقہ کی کاربن کاپی تھیں ان پر دل ہار بیٹھے اور تعریفوں کے پھول نچھاور کردیے۔
کسی نے انہیں حدیقہ کی جڑواں بہن قرار دیا تو کوئی اس تصویر کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کہتا نظر آیا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 31 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 37 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا