امیتابھ کے شو میں شرکت کے بعد سمے رائنا کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
انہوں نے 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں شرکت کی تھی جسکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں

معروف بھارتی ریئلٹی شو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' کے میزبان سمے رائنا کو حال ہی میں بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں شرکت کے بعد قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑگیا۔
سمے رائنا کے شو میں اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک کنٹیسٹنٹ جیسی نبام کے متنازع تبصروں کے سبب شو کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔
شو کے ایک ایپی سوڈ کے دوران سمے رائنا نے جیسی سے پوچھا تھا کہ کیا اس نے کبھی کتے کا گوشت کھایا ہے؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ 'ہاں اروناچل پردیش کے لوگ کتے کا گوشت کھاتے ہیں لیکن میں نے کبھی نہیں چکھا'۔
جیسی نے مزید کہا کہ 'میں یہ اس لیے جانتی ہوں کیونکہ میرے دوست کتے کا گوشت کھاتے ہیں، وہ بعض اوقات اپنے پالتو جانور بھی کھا جاتے ہیں'
جیسی کے اس بیان پر شو کے پینل کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا، سمے رائنا اس بیان پر حیران نظر آئے جبکہ کامیڈین بلراج سنگھ گھئی نے جیسی کے دعوے کی صداقت پر سوال اٹھایا تاہم جیسی اپنے بیان پر قائم رہی۔
شو میں جیسی کے اس بیان پر ناظرین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ جیسی نبام کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔
اروناچل پردیش کے رہنے والے ارمان رام ویلے بکھا کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں جیسی پر اروناچل پردیش کے مقامی لوگوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ ایف آئی آر 31 جنوری 2025 کو ایٹانگر پولس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی، شکایت کنندہ نے آئندہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے ک سمے رائنا کا یہ شو ایسے وقت میں تنازع کی زد میں آیا ہے جب انہوں نے حال ہی میں امیتابھ بچن کے شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
-
اسکینڈلز 4 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 11 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 56 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم