انفوٹینمنٹ

جنید خان 'لوویاپا' میں اپنی کاسٹنگ پر خود حیران

میں اس کردار کیلئے خود کو کبھی کاسٹ نہ کرتا، جنید خان

Web Desk

جنید خان 'لوویاپا' میں اپنی کاسٹنگ پر خود حیران

میں اس کردار کیلئے خود کو کبھی کاسٹ نہ کرتا، جنید خان

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

بالی وڈ کے 'مسٹر پرفیکشنسٹ' اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان کی خوشی کپور کے ساتھ ڈیبیو فلم 'لوویاپا' رواں ماہ 7 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کی ریلیز سے قبل جنید خان نے اپنی کاسٹنگ سے متعلق عجیب و غریب بیان دیکر سب کو حیران کردیا۔

ایک انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ مجھے حیرت ہے ہے کہ ہدایتکار ادویت چندن مجھے کیسے کاسٹ کرلیا، مجھے لگتا ہے میں اس فلم میں کاسٹ کیے جانے کیلئے موزوں نہیں تھا۔

جنید خان نے کہا کہ 'میں بہت حیران ہوا جب مجھے پتا چلا کہ وہ مجھے اس فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری شخصیت اس کردار سے بہت الگ اور مختلف ہے، میں نے ان سے پوچھا بھی تھا کہ کیا آپ واقعی مجھےاس کردار کیلئے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں؟'

31 سالہ اداکار جنید خان نے مزید کہا کہ میں اس کردار کیلئے خود کو کبھی کاسٹ نہ کرتا لیکن ادویت چندن اور مدھو مینٹینا اس فیصلے پر کافی پر اعتماد نظر آرہے تھے'۔

واضح رہے کہ 'لوویاپا' فلم مشہور تامل فلم 'لو ٹوڈے' کا ریمیک ہے، جس میں جنید خان کے علاوہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اپنا بالی وڈ ڈیبیو کررہی ہیں۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں جنید خان نے سُپراسٹار عامر خان کا بیٹا ہونے کے سبب ملنے والی رعایتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'پروڈیوسرز میری پبلک پریزنس دیکھے بغیر بھی کاسٹ کرنے کو تیار ہوتے ہیں، بہت سے اداکاروں کو یہ سہولت حاصل نہیں ہے، اس کی وجہ خالصتاً وہ خاندانی پس منظر ہے جس سے میں وابستہ ہوں'۔

تازہ ترین