ریڈ کارپٹ پر مکمل بےلباس ماڈل کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
بیانکا سینسوری اچانک سرِعام بےلباس ہوگئیں جسکی ویڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں

میوزک کی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ 'گریمی ایوارڈز' کی سالانہ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر سرِعام مکمل بےلباس ہونے والی امریکی ماڈل، گلوکار و اداکارہ بیانکا سینسوری کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑگیا۔
امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری رواں ماہ 3 فروری کو ہونے والے '67ویں گریمی ایوارڈز' کے ریڈ کارپٹ پر اچانک سرِعام بےلباس ہوگئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
بیانکا سینسوری اپنے شوہر کانیے ویسٹ کے ہمراہ جب ریڈ کارپٹ پر آئیں تو اس وقت انہوں نے لمبا سیاہ فر کوٹ پہن رکھا تھا، تاہم میڈیا نمائندوں کے سامنے آکر پوز دیتے ہوئے انہوں نے اچانک اسے اتار دیا اور مکمل طور پر بےلباس ہوگئیں۔
حیران کن طور پر ماڈل نے کوٹ کے نیچے زیر جامہ یا دیگر انڈرگارمنٹس نہیں پہن رکھے تھے، اس لیے کوٹ اتانے کے بعد وہ سب کے سامنے مکمل طور پر برہنہ ہوگئیں۔
ماڈل بیانکا سینسوری مکمل طور پر بےلباس ہونے کے باوجود فوٹوگرافرز کے سامنے پُراعتماد انداز میں مختلف پوز دیتی رہیں جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے، اس دوران اُن کے شوہر کانیے ویسٹ بھی ان کے ساتھ وہیں آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے کھڑے رہے۔
بیانکا سینسوری کی جانب سے خود کو سرعام بےلباس کیے جانے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کیے جانے کا امکان ہے، انکی وائرل تصاویر اور ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تاہم بیانکا سینسوری کے خلاف کسی قانونی کارروائی کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا کیونکہ اب تک کسی بھی شخص نے سرعام بےلباس ہونے پر اُنکے خلاف شکایت درج نہیں کروائی ہے۔
قانون کیا کہتا ہے؟
واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے ریاستی قوانین کے تحت کسی بھی تقریب، عوامی مقام یا گروہ کے سامنے کسی بھی خاتون یا مرد کا بے لباس ہونا جرم ہے۔
قانون کے مطابق مرد یا خاتون کی جانب سے عوامی مقامات، تقریب یا گروہ کے سامنے اپنے جنسی اعضا دکھانا جرم ہے۔
ایسا فعل کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس کی سزا 6 ماہ قید یا ایک ہزار ڈالر جرمانہ ہے۔
-
اسکینڈلز 29 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 37 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم