انفوٹینمنٹ

علیزے شاہ کو آخر ہو کیا گیا ہے؟ صارفین دنگ

اداکارہ کا حالیہ لُک بھی شدید تنقید کی زد میں

Web Desk

علیزے شاہ کو آخر ہو کیا گیا ہے؟ صارفین دنگ

اداکارہ کا حالیہ لُک بھی شدید تنقید کی زد میں

اداکارہ کا حالیہ لُک بھی شدید تنقید کی زد میں
اداکارہ کا حالیہ لُک بھی شدید تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے بولڈ لُک سے صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔

لاکھوں دلوں میں بسنے والی علیزے شاہ نے محبت سے نفرت تک کا سفر بہت جلدی طے کیا ہے، قبل ازیں لوگ ڈراموں میں انکی اداکاری کے تو گرویدہ تھے ہی لیکن  معصومیت ، بڑی بڑی آنکھیں، اور خوبصورتی پر بھی مرتے تھے۔

لیکن پھر کورین روح نے علیزے کے اندر ایسا ڈیرہ جمایا کہ انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف خود کو حیران کن حد تک تبدیل کرلیا بلکہ اپنی معصومیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔

اب علیزے شاہ صرف ایک فحاش اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں جو ہر گزرتے دن اپنے بولڈ لُک سے صارفین کو غم و غصے میں مبتلا کیے رکھتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ علیزے شاہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ علیزے شاہ انسٹاگرام

ہر بار کی طرح اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا، علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کیں جس میں انہیں سفید پروں والے آف شولڈر منی ٹاپ اور سفید جیکٹ پہنے دیکھا گیا جو صرف علیزے کے ہاتھوں کو ڈھانپ رہے تھے۔

جبکہ دوسری اسٹوری میں علیزے اسی مختصر سے لباس میں سیلفی لیتی نظر آئیں جو کہ اندھیرے کی وجہ سے دھندلی آرہی تھی۔

فوٹو بشکریہ علیزے شاہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ علیزے شاہ انسٹاگرام

جیسے ہی تصاویر منظر عام پر آئیں علیزے شاہ کے فینز ان کے نئے بولڈ انداز پر شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ پرانی علیزہ شاہ کو یاد کر رہے ہیں، جو اپنی معصومیت اور عہد وفا میں دعا کے کردار کی شاندار اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دل جیت چکی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں اپنے خاندان اور دوستوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ کئی لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ علیزے شاہ نے کئی بولڈ فوٹو شوٹس کرائے، لیکن اس کے باوجود انہیں انڈسٹری میں کام نہیں مل رہا، جو ان کی مایوسی اور فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔