انفوٹینمنٹ

حنا خان کینسر کی تشخیص کا دن یاد کر کے رو پڑیں

کینسر کے عالمی دن پر حنا خان کی آنکھیں اشکبار

Web Desk

حنا خان کینسر کی تشخیص کا دن یاد کر کے رو پڑیں

کینسر کے عالمی دن پر حنا خان کی آنکھیں اشکبار

حنا خان کینسر کی تشخیص کا دن یاد کر کے رو پڑیں
حنا خان کینسر کی تشخیص کا دن یاد کر کے رو پڑیں

بھارتی اداکارہ حنا خان نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر خود میں کینسر کی تشخیص ہونے کا دن یاد کر کے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔

ڈراما 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حنا خان کیلئے 2024 ایک مشکل سال ثابت ہوا کیونکہ اس سال انہیں زندگی کو یکسر تبدیل کردینے والا انکشاف ہوا۔

حنا خان کو جون 2024 میں یہ معلوم چلا کہ انہیں چھاتی کا کینسر ہوگیا ہے اور وہ اس کی تھرڈ اسٹیج پر ہیں۔

اداکارہ نے بہت ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے یہ بات اپنے فینز کیساتھ شیئر کی اور پھر اس کے بعد اپنے ٹریٹمنٹ اور اس کی راہ میں آنے والے تمام معاملات سے فینز کو باخبر رکھا۔

حنا خان اپنی انسٹاگرام پروفائل کو ایک کینسر پیشنٹ کی رہنمائی کا اہم ذریعہ بنا چکی ہیں کیونکہ اس میں تمام مشورے اور باتیں موجود ہیں جو کسی کینسرت پیشنٹ کیلئے بہت مفید ہیں۔

4 فروری کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک ایونٹ میں حنا خان اپنے اس مشکل سفر پر روشنی ڈالتی نظر آئیں اور اسی دوران انہوں نے سب کو ٹیسٹ کروانے پر زور دیا تاکہ اگر کسی میں یہ بیماری ہو تو صحیح وقت پر تشخیص ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ نہیں جانتے کہ وہ کتنی بڑی خوشی ہے کہ آپ کے ٹیسٹ میں کچھ نہیں آیا، ہم سے پوچھیں کہ یہ کتنا مشکل ہے وہ رپورٹ پڑھنا، وہ گھنٹے جب آپکی رپورٹ آئے اور آپ ڈاکٹر کو دکھائیں جس کے بعد وہ آپ میں اس بیماری کی تشخیص کرے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس سے کئی زیادہ بہتر ہے کہ پیسے خرچ ہورہے ہیں، آپ کا ٹیسٹ ہورہا ہے لیکن کوئی ایسی تشخیص نہیں ہورہی ہے، آپ بالکل ٹھیک ہیں، اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہے، ایسا ٹیسٹ کروانے سے پیسہ ضائع نہیں ہوا ہے'۔ 

حنا خان اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے جب انکی رپورٹ آئی اور ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی یاد کر کے رو پڑیں اور انہوں نے کچھ سیکنڈ خود کو بات کرنے کے قابل بنانے کیلئے وقفہ لیا، اس بات کی معذرت کی اور پھر ایک گہری سانس لینے کہ بعد وہ واپس مائیک پر اپنی بات جاری رکھتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حنا خان کی ہمت کی بے انتہا تعریف کی جارہی ہے اور انہیں 'باہمت خاتون' قرار دیا جارہا ہے۔