انفوٹینمنٹ
سورج پنچولی فلم سیٹ پر زخمی، حادثہ کب اور کیسے ہوا؟
سورچ پنچولی جلنے کے بعد کس حالت میں؟
سورج پنچولی فلم سیٹ پر زخمی، حادثہ کب اور کیسے ہوا؟
سورچ پنچولی جلنے کے بعد کس حالت میں؟
بھارتی اداکار سورج پنچولی نے اپنے حوالے سے زیرِ گردش فلم سیٹ پر جلنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
سال 2015 میں بالی وڈ کی دنیا میں فلم 'ہیرو' سے ڈیبیو دینے والے اداکار سورچ پنچولی اس انڈسٹری کے لیے انجان نہیں بلکہ اسٹار کڈ ہی ہیں۔
سورچ پنچولی کے والد کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ کے جانے مانے اداکار 'آدتیہ پنچولی' ہیں جنکی مشہور فلموں میں 'سیلاب'، 'یاد رکھے گی دنیا'، 'چور اور چاند'، 'آتش'، 'جنگ' اور 'ساتھی' شامل ہیں۔
سورج پنچولی نے ڈیبیو فلم کے بعد اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے کیس کے سبب قانونی کارروائی کا حصہ بنے لیکن 2023 میں انکو اس کیس میں باعزت بری کردیا گیا۔
ہیرو کے علاوہ سورج پنچولی نے فلم 'سیٹلائٹ شنکر' اور 'ٹائم ٹو ڈانس' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
سورج پنچولی کے حوالے سے یہ خبر گردش کرتی نظر آئی کہ وہ فلم سیٹ پر جل گئے ہیں اور انکا ٹریٹمنٹ کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سورج پنچولی اس حادثے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔ اس خبر کو پڑھ کر سورج پنچولی کے فینز بے انتہا فکر مند ہوگئے لیکن پھر سورج پنچولی نے اس حوالے سے لب کشائی کر کے سب کو بے فکر کر دیا۔
سورچ پنچولی نے انکشاف کیا ہے کہ زیرِ گردش خبریں سچ ہیں لیکن یہ سب ابھی نہیں بلکہ دو ماہ قبل ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'وہ اب ٹھیک ہوچکے ہیں البتہ کچھ ٹریٹمنٹ تاحال جاری ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke




