انفوٹینمنٹ
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی 2025 میں، تاریخ کیا؟
امیر گیلانی، ماورا حسین کیلئے گھوڑی چڑھنے کو تیار
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی 2025 میں، تاریخ کیا؟
امیر گیلانی، ماورا حسین کیلئے گھوڑی چڑھنے کو تیار
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور انکے قریبی دوست و اداکار امیر گیلانی کی شادی کی خبریں بھی زور پکڑ گئیں۔
ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں متاثر کن کردار ادا کیے ہیں جن میں ’نوروز‘، ’نیم‘، ’ثبات‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں۔
معصوم صورت والی اداکارہ ماورا حسین دبلی پتلی ہونے کے سبب اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی رہتی ہیں اور ایسا ہی کچھ حال ہی میں اداکارہ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ہوا لیکن انہوں نے ٹرولنگ پر مزاح سے بھرپور ردِعمل دے کر بات کو آیا گیا کردیا۔
ماورا حسین کا نام گزشتہ چند سالوں سے انکے کلاس میٹ و ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے لیکن دونوں بھی کبھی اس رشتے کو گہری دوستی سے زیادہ کچھ قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔
گہری دوستی ہی صحیح لیکن دونوں کبھی بھی ایک دوسرے کی کامیابی اور سالگرہ جیسی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر باقاعدہ ہائی لائٹ کیے بغیر بھی نہیں رہتے اور بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور اکثر ساتھ سیلیبریٹ کرتے بھی دکھتے ہیں۔
2024 کے آخر میں جہاں اس اسٹار جوڑی کے فینز کو اس خبر نے خوش کردیا تھا کہ یہ دونوں جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے جس کو سن کر فینز پُرجوش تھے لیکن 2025 تو اس جوڑی کے متوالوں کیلئے مزید خوشگوار ثابت ہوا ہے۔
دراصل سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی رواں ماہ فروری میں ہی ہونے والی ہے لیکن اس کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ شادی کی تقریبات پاکستان میں ہی منعقد ہونگی جن کے لیے لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
زیرِ گردش افواہوں پر اگرچہ دونوں ہی چُپ سادھ کیے بیٹھے ہیں لیکن فینز کو دل سے یقین آچکا ہے کہ یہ خبر اس سال سچ ہوکر رہے گی۔
دوسری جانب اس خبر کے سچ ہونے کی ایک اور وجہ عثمان مختار کی جادوئی قسمت کو بھی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی شادی ہوجاتی ہے اور گزشتہ سال عثمان مختار 'جفا' میں ماورا حسین کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



