انفوٹینمنٹ

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے بھی شادی کرلی

ماورا حسین نے خوبصورت لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

Web Desk

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے بھی شادی کرلی

ماورا حسین نے خوبصورت لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

دونوں کی شادی کی کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں
دونوں کی شادی کی کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں

معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے بھی آخر کار شادی کرلی۔

دونوں کی شادی کی قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیں لیکن آج دونوں نے ان  قیاس آرائیوں کو ختم کرکے یک جان  دو قالب ہونے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں اور تصاویر میں ماورا حسین اور امیر گیلانی محبت کی ایک مثال بنے دکھائی دے رہے ہیں۔

ماورا حسین نے خوبصورت  عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جو کلاتھنگ برانڈ رانوز ہیئرلومز کا شاہکار ہے۔

ماورا نے اپنی لُک کو دلکش بنانے کے لیے ہلکی جیولری اور سادے میک اپ کا انتخاب کیا جس نے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

ہاتھوں میں سنہری چوڑیاں اور مہندی کے سرخ رنگ نے دلہن کے روپ کو مزید بڑھا دیا ہے جبکہ امیر گیلانی نے سیاہ لباس میں سیاہ شال کے ساتھ ہی بہت سادگی سے ڈریسنگ کی۔

ماورا حسین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس ہجوم کے درمیان میں نے تمہیں پا لیا ہے، انہوں نے بسمہ اللہ کے ساتھ آج کی تاریخ بھی میشن کی اور ساتھ ہی ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

شیئر کردہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں ماورا اپنے انتخاب کا چہرہ تھامی ہوئی ہیں ، ان کی آنکھیں بند ہیں اور امیر گیلانی مسکرا رہے ہیں جس سے ان کے رومانوی تعلق کا خوبصورتی سےاظہار ہورہا ہے۔

دوسری تصویر میں ماورا نے اپنا ہاتھ اپنے شریک حیات کو دیا ہوا ہے جسے وہ کبھی نہ چھوڑنے کا عزم کررہا ہے۔

اگلی تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو تھامے ہوئے نظر آرہے ہیں اور جوڑا بہت ہی جازب نظر لگ رہا ہے۔

اس کے بعد جوڑا’تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہو‘ اور ساتھ چلتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔

ایک تصویر میں ماورا حسین اپنے شریک حیات کی بانہوں میں سکون پاتی نظر آرہی ہیں ، ایک اور خوبصورت تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور اس بندھن کو کبھی نہ ٹوٹنے کا عزم لیےدکھائی دے رہے ہیں۔

جیسے ہی ماورا حسین نے یہ تصاویر شیئر کیں ،مداحوں کی مبارکبادوں کا تانتا لگ گیا اور ساتھ ہی ان کی بہن اور بہنوئی عروہ اور فرحان نے ماشااللہ کہہ کر اپنی دعائیں جوڑے کے ساتھ شیئر کیں۔

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 

عثمان مختار نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی ، ایمن خان اور کومل میر نے بھی جوڑے کو تہنیتی پیغام بھیجا۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی قریبی دوست رہے ہیں ، ان کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں۔


2024 کے آخر میں جہاں اس اسٹار جوڑی کے فینز کو اس خبر نے خوش کردیا تھا کہ یہ دونوں جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے جس کو سن کر فینز پُرجوش تھے لیکن 2025 تو اس جوڑی کے متوالوں کیلئے مزید خوشگوار ثابت ہوا ہے۔

ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں متاثر کن کردار ادا کیے ہیں جن میں ’نوروز‘، ’نیم‘، ’ثبات‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں۔

معصوم صورت والی اداکارہ ماورا حسین دبلی پتلی ہونے کے سبب اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی رہتی ہیں۔

ماورا حسین کا نام گزشتہ چند سالوں سے انکے کلاس میٹ و ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے لیکن دونوں بھی کبھی اس رشتے کو گہری دوستی سے زیادہ کچھ قبول کرنے کو تیار نہیں ہوئے لیکن آج دونوں کی ’بسم اللہ‘ نے مداحوں کی قیاس آرائیوں کو سچ ثابت کردیا۔

جوڑے کی خوبصورت تصاویر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام