انفوٹینمنٹ

ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان بھی توجہ کا مرکز

ماورا کا نکاح ڈے عروہ اور فرحان کے فینز کیلئے بھی خاص بن گیا

Web Desk

ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان بھی توجہ کا مرکز

ماورا کا نکاح ڈے عروہ اور فرحان کے فینز کیلئے بھی خاص بن گیا

ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان بھی توجہ کا مرکز
ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان بھی توجہ کا مرکز

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کی تقریب میں انکی بہن و اداکارہ عروہ حسین اور بہنوئی و گلوکار فرحان سعید لائم لائٹ چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

 5 فروری ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کیلئے خوشگوار و یادگار دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن دونوں نے اچانک اپنے نکاح کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا ماحول بنادیا۔

شیئر کی گئی پہلی پوسٹ میں شامل تصاویر میں دونوں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے یادگار دن کو مزید یادگار بناتے دکھے۔

منٹ گرین عروسی جوڑے میں ملبوس ماورا حسین کیلئے امیر گیلانی نے سیاہ شلوار، قمیص، واسکٹ کے ساتھ شال پہنی۔

ان تصاویر سے یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ یہ کس ایونٹ کی تصاویر ہیں کیونکہ اس میں صرف فوٹوشوٹ تھا کوئی رسم یا ایسی تصویر نہیں تھی جو اس بات کو واضح کرتی لیکن پھر ماورا حسین نے نکاح کے حسین لمحات کو بھی فینز کے ساتھ شیئر کرنا لازمی سمجھتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ تصاویر کسی اور نہیں بلکہ نکاح کے دن کی ہیں۔

شیئر کی گئیں تصاویر میں ماورا حسین اور  امیر گیلانی پھول کی لڑیوں سے تیار کردہ خاص پردے کے آمنے سامنے بیٹھے اور ایجاب و قبول کیا۔

جہاں اس موقع پر ماورا حسین اور امیر گیلانی کے چہرے کے تاثرات انکی محبت کو بیان کر رہے تھے وہیں عروہ حسین اور فرحان سعید بھی متعدد تصاویر میں بے انتہا دلکش دکھنے کے ساتھ ساتھ خوش بھی دکھے۔

عروہ حسین اور فرحان سعید نے ان یادگار لمحات کی جھلکیاں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور فینز کو نکاح ڈے کی چند مزید حسین تصاویر دیکھنے کا موقع دیا۔

عروہ حسین نے نکاح کے موقع پر سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ فرحان سعید نے سیاہ رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے شلوار قمیص پہنی لیکن انکی قمیص مکمل سیاہ نہیں تھی بلکہ تقریب کی طرح رنگ برنگی تھی۔

دلہنیا کی اکلوتی بھانجی یعنی جہاں آرا سعید بھی تقریب میں شریک نظر آئیں اور اپنی کیو فینز کی توجہ بھی سمیٹتی دکھیں۔

شیئر کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں عروہ، فرحان اور ننھی جہاں آرا ایک ساتھ بیٹھ کر پوز دیتے دکھے جبکہ ان کے پیچھے نوبیاہتی جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کھڑے مسکراتے دکھے۔

ایک تصویر میں ماورا حسین کی پوری فیملی ایک ساتھ پوز دیتی دکھی جبکہ ایک جگہ عروہ حسین نکاح کے وقت اپنی بہن کی آنکھوں سے آنسو پونچھتی دکھیں۔

ایک جگہ فرحان سعید اور امیر گیلانی ایک دوسرے کو گلے لگاتے نظر آئے تو ایک تصویر میں دلہنیا ہنستے ہوئے بہنوئی فرحان سعید کا ہاتھ تھام کر قہقہ لگاتی دکھیں جبکہ ساتھی کھڑی ماورا بھی فرحان کے ساتھ اس قہقہے کو مزید یادگار بناتی دکھیں۔

دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام


فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو:انسٹاگرام